صدرمملکت آصف زردری ( کل ) لاہورمیں مصروف دن گزاریں گے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)صدر مملکت آصف علی زردری کل (اتوار )لاہور میں مصروف دن گزاریں گے ۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری ڈربی ریس کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ لاہور میں قیام کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری سے پارٹی کی صوبائی قیادت بھی ملاقات کرے گی جس میں پارٹی امور اور دیگر معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بھی ملاقات متوقع ہے ۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صدر مملکت آصف علی
پڑھیں:
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین پاکستانی ورک فورس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دنیا بھر کے ایمپلائرز کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ مسلم لیگ ق کا منشور عوامی خدمت اور بہبود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی کی جانب سے بیرون ممالک سے بھیجی جانے والی رقوم معیشت میں استحکام کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین پاکستانی ورک فورس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دنیا بھر کے ایمپلائرز کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے میں مصروف ہیں،وفاقی وزیر کا وژن ہنر مند افراد کو دنیا کی اعلیٰ ترین پبلک و پرائیویٹ فرمز سے منسلک کروا کر ریمیٹنسز میں اضافے اور معیشت کو دوام فراہم کرنا ہے۔