لاہوریے فلسطینیوں کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے، شہر بھر میں مظاہرے
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
اسلام ٹائمز:فلسطین و غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا اہتمام مجلس علماء پاکستان کی جانب سے کیا گیا۔ شرکاء نے بادشاہی مسجد کے مرکزی دروازے کے سامنے احتجاج کیا۔ ریلی کی قیادت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان و خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کی۔ حافظ سید کاظم رضا نقوی سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء نے بھی شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاجی مظاہرے گئے۔ گڑھی شاہو میں جامعہ نعیمہ سے لاہور پریس کلب تک ”فلسطین زندہ باد“ ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا اہتمام جماعت اہلسنت کی جانب سے کیا گیا۔ ریلی کی قیادت چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کی۔ ریلی میں قاری امیر قادری، علامہ رمضان شاد، مفتی نعیم صابری، قاری ثناء للہ سیالوی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں اور اسرائیلی مظالم کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ مظلوم فلسطینی عوام کی مدد کیلئے مسلم اُمہ عملی کردار ادا کرے، اسرائیلی مظالم اور دہشتگردی کیخلاف عالم برداری کو ایکشن لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیلی دہشتگردی رکوانے کیلئے کردار ادا کرے، اقوام متحدہ کے چارٹر پر مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر ایک عرصہ سے حل طلب ہیں۔
 
 فلسطین و غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا اہتمام مجلس علماء پاکستان کی جانب سے کیا گیا۔ شرکاء نے بادشاہی مسجد کے مرکزی دروازے کے سامنے احتجاج کیا۔ ریلی کی قیادت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان و خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کی۔ حافظ سید کاظم رضا نقوی سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ریاست، پاکستانی عوام اور اُمت مسلمہ اہل فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کیساتھ کھڑی ہے، ظالم اسرائیل انسانیت کا قاتل ہے، ارض الانبیاء اہل فلسطین کی ہے، جن کو اپنے ہی گھروں سے بے گھر کیا جا رہا ہے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ قبلہ اوّل بیت المقدس کی صورتحال پوری دنیا کو پکار رہی ہے، اُمت مسلمہ غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ ہے، اقوام متحدہ، یورپی یونین، او آئی سی اور تمام اسلامی ممالک غزہ و فلسطین پر اسرائیلی بربریت اور ظلم و جبر رکوانے میں فیصلہ کن کردار ادا کریں۔
 
 گرین ٹاؤن یونین کونسل 237 اور یو سی 238 میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ  اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپو چوک تا خان چوک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مسلم لیگ ن کے رہنما اور ایم پی اے میاں عمران جاوید اور سینئر لیگی رہنما ساجدہ تارڑ نے کی۔ لیگی رہنما غلام نبی طور، رانا صفدر ، جمشید طور، شہباز طالب، حمزہ ملک، غیاث الدین بابر، اخلاق سردار، نعمان خان، اویس مغل، سرفراز اعوان، راشد بٹ، ملک سرفراز اعوان، شیخ آصف، ذوہیب خان، شاہد بٹ، خواجہ اظہر بٹ، اظہر بٹ، باؤ افتخار سمیت کارکنان موجود تھے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پوسٹر ٹھام رکھے تھے۔ لیگی کارکنان نے فلسطین کے جھنڈے لہرائے اور اسرائیل کیخلاف نعرے بازی کی۔
 
 لاہور کے مختلف سرکاری وپرائیویٹ سکولوں کی جانب سے بھی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور سٹاف ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ اس  موقع پر اساتذہ نے ریلی خطابات میں غزہ کے مظلوموں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی بربریت کی مذمت کی۔ مقررین نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ کو ہتھیانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ فلسطین مسلمانوں اور فلسطینیوں کا ہے، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، اسے کسی طور تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔ 
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مظلوم مسلمانوں مسلمانوں کیساتھ ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت بادشاہی مسجد اظہار یکجہتی غزہ کے مظلوم اقوام متحدہ کی جانب سے فلسطین کے نے کہا کہ ریلی کا شرکت کی کیا گیا
پڑھیں:
پنجگور، لیویز فورس کے پولیس میں انضمام کیخلاف اہلکاروں کا احتجاج
احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ لیویز فورس کی خدمات کسی بھی فورس سے کم نہیں، بلکہ اسکے جوان آج بھی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں لیویز فورس کے جوانوں نے فورس کو پولیس کے ساتھ ضم کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت کے اس فیصلے کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا۔ ریلی لیویز ہیڈ کوارٹر سے شروع ہوکر میر چاکر خان رند چوک پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں مظاہرین نے انضمام نامنظور کے نعرے لگائے اور لیویز فورس کی بحالی کے مطالبات پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رسالدار میجر صابر علی کچکی، دفعدار محمد اعظم، رئیس زبیر شاہ اور دیگر مقررین نے کہا کہ لیویز فورس کا پولیس کے ساتھ انضمام آئین و قانون کے منافی اقدام ہے۔ جس سے فورس کے اہلکاروں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیئر اہلکاروں کی ترقی کے معاملات پیچیدگیوں کا شکار ہیں، جبکہ لیویز فورس کی تاریخ اور قربانیوں کو مسخ کیا جا رہا ہے۔
  
 مقررین نے کہا کہ لیویز فورس کو ناکام فورس قرار دینا، ان اہلکاروں کے لیے توہین آمیز ہے جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کی خدمات کسی بھی فورس سے کم نہیں، بلکہ اس کے جوان آج بھی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ مقررین نے اعلان کیا کہ وہ اس غیر آئینی فیصلے کے خلاف ہر قانونی فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام لیویز فورس پر اعتماد کرتے ہیں اور اس کے پولیس میں انضمام کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ عوام کی رائے لیے بغیر کیا، حالانکہ بہتر یہ تھا کہ اس حوالے سے ریفرنڈم کرایا جاتا، تاکہ عوام کی خواہش کے مطابق فیصلہ ہوتا۔ مقررین نے زور دیا کہ حکومت فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لے کر لیویز فورس کو اس کی اصل حیثیت میں بحال کرے کیونکہ یہ فورس بلوچستان کی قبائلی شناخت اور عوامی اعتماد کی علامت ہے۔