Nawaiwaqt:
2025-07-04@13:06:43 GMT

صدر زرداری کل لاہور آئیں گے اہم سیاسی امور پر پیشرفت متوقع 

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

صدر زرداری کل لاہور آئیں گے اہم سیاسی امور پر پیشرفت متوقع 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر پاکستان آصف علی زردری اتوار کا روز لاہور میں گزاریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر مملکت ہفتہ کی صبح کراچی سے اسلام آباد آئیں گے جہاں وہ این ڈی یو کورس کے شرکاء سے ملاقات کریں گے۔ ان کی لاہور روانگی ہفتے کی رات کو متوقع ہے۔ صدر مملکت لاہور میں ریس کورس کا دورہ کریں گے۔ اس کے علاوہ ان کی پیپلز پارٹی کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں سے بھی ملاقات طے ہے۔ صدر مملکت کی لاہور میں موجودگی میں کچھ اہم سیاسی امور پر پیش رفت متوقع ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری  نے  سکاؤٹس کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ نوجوانوں کی خودمختاری اور کردار سازی میں سکاؤٹس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سکاؤٹس کا عالمی دن منا رہے ہیں۔ سکاؤٹنگ نوجوانوں میں نظم و ضبط اور استقامت پیدا کرتی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سکاؤٹنگ نوجوانوں کو معاشرے کی خدمت کرنے کی ترغیب دلاتی ہے۔ خدمت سکاؤٹنگ کی روح ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: صدر مملکت

پڑھیں:

جتنے بھی پیسے خرچ کر دیں سیلاب نہیں رک سکتے پاکستان میں، فلڈز تو آئیں گے، مفتاح اسماعیل

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ آپ ایسے نالیں بنا دیں کہ سمندر کا پانی سمندر میں چلا جائے یا کچھ اس قسم کے اقدامات کر سکتے ہیں لیکن یہ سمجھنا کہ بارشیں نہیں ہوں گی کیونکہ ہم کچھ کرلیں گے تو اب بہت دیر ہو چکی ہے، کلائمٹ چینج جو دنیا مین شروع ہوگیا ہے وہ ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ جتنے بھی پیسے خرچ کر دیں سیلاب نہیں رک سکتے پاکستان میں، فلڈز تو آئیں گے، آپ ان کی شدت کم کر سکتے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ ایسے نالیں بنا دیں کہ سمندر کا پانی سمندر میں چلا جائے یا کچھ اس قسم کے اقدامات کر سکتے ہیں لیکن یہ سمجھنا کہ بارشیں نہیں ہوں گی کیونکہ ہم کچھ کرلیں گے تو اب بہت دیر ہو چکی ہے، کلائمٹ چینج جو دنیا مین شروع ہوگیا ہے وہ ہوگیا ہے لیکن جو اٹھارہ جانیں ضائع ہوئی ہیں اس کو کلائمٹ چینج پر ڈال دیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ماسوائے جی ڈی پی گروتھ کہ جو حکومت غلط کہہ رہی ہے، اس کے علاوہ تو باقی نمبرز تو ٹھیک ہیں، اس میں کوئی بحث نہیں ہے کہ برآمدات بھی بڑھی ہیں اور درآمدات بھی بڑھی ہیں، درآمدات زیادہ بڑھی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید حبس، بارش کا نیا سلسلہ کل سے متوقع
  • اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان اور لاہور قلندرز کے درمیان نوجوانوں میں منشیات کیخلاف آگاہی کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
  • طلال چوہدری کا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردِ عمل
  • صدر مملکت سینیارٹی طے کرنے سے پہلے چیف جسٹس سے مشاورت کے پابند تھے: جسٹس منصور علی شاہ
  • صدرِ آصف علی زرداری کی باجوڑ بم دھماکے کی مذمت
  • صدرِ مملکت کی ضلع باجوڑ میں بم دھماکے کی شدید مذمت
  • بانی پی ٹی آئی کے سیاسی امور کے کوارڈینٹر امجد خان نیازی کا پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں پر گہری تشویش کا اظہار
  • تحریک انصاف کی لاہور جیل میں قید قیادت کی مذاکرات کی اپیل
  • پی ٹی آئی کی لاہور جیل میں قید قیادت نے بھی مذاکرات کی اپیل کر دی
  • جتنے بھی پیسے خرچ کر دیں سیلاب نہیں رک سکتے پاکستان میں، فلڈز تو آئیں گے، مفتاح اسماعیل