لاہور، تحریکِ بیداری امت مصطفیٰؐ کے زیراہتمام غزہ کانفرنس کل ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
علامہ سید جواد نقوی نے کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ کی خاموشی اور بے حسی نے ہمیں ایک سنگین سوال کا سامنا کرایا ہے، جو قرآن کی آیت سے مربوط ہے کہ تمھیں کیا ہوگیا ہے کہ تم کیوں نہیں نکلتے جب ستم رسیدہ پکار پکار کے کہتے ہیں کہ اس ظالم قریے کے لوگوں سے ہمیں نجات دے؟ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداریِ اُمت مصطفیٰؐ کے زیراہتمام ایوانِ اقبال لاہور میں کانفرنس بعنوان "غزہ میں کیا ہو رہا ہے، اور ہمیں کیا ہو گیا ہے؟" 29 اپریل بروز منگل کو 2 بجے دوپہر منعقد ہوگی، جس کی صدارت علامہ سید جواد نقوی کریں گے۔ کانفرنس میں پاکستان کی ممتاز مذہبی، فکری، سیاسی، صحافتی اور دانشور شخصیات شرکت کریں گی، جن میں مفتی اعظم غزہ ڈاکٹر محمد یوسف الشوبکی، صوبائی وزیر مذہبی امور پنجاب چوہدری شافع حسین، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن، سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر مفتی راغب حسین نعیمی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ڈاکٹر سید عبدالخبیر آزاد، سابق وزیر مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ اور دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔
علامہ سید جواد نقوی نے کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ کی خاموشی اور بے حسی نے ہمیں ایک سنگین سوال کا سامنا کرایا ہے، جو قرآن کی آیت سے مربوط ہے کہ تمھیں کیا ہوگیا ہے کہ تم کیوں نہیں نکلتے جب ستم رسیدہ پکار پکار کے کہتے ہیں کہ اس ظالم قریے کے لوگوں سے ہمیں نجات دے؟ انہوں نے کہا کہ غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں میں ہونیوالی وحشیانہ بمباری اور ظلم و ستم کے باوجود بیشتر مسلمان محض تماشائی بنے ہوئے ہیں، اور بعض نے منافقت کی چادر اوڑھ رکھی ہے۔ خون میں لتھڑے معصوموں کے لاشے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کیلئے پکار رہے ہیں، لیکن ہماری اکثریت اس پر خاموش ہے۔ ہم نے اپنی دینی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داریوں سے غفلت برتی ہے، جس کے نتیجے میں ہم نے اپنی شناخت کھو دی ہے۔ وقت آ چکا ہے کہ ہم خوابِ غفلت سے بیدار ہوں اور اس ذمہ داری کا ادراک کریں جو دین ہم سے تقاضا کرتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مصطفیٰ کمال کی چین میں ایرانی وزیر صحت سے ملاقات، ٹیلی میڈیسن سمیت دیگر امور پر گفتگو
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال(فائل فوٹو)۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے چین میں ایس سی او وزرائے صحت کانفرنس میں شرکت کی۔
شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے وزرائے صحت کانفرنس کے موقع پر انہوں نے ایرانی وزیر صحت سے ملاقات کی۔
وزارت صحت کے مطابق اس موقع پر صحت کے شعبے، دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔
وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں برادر پڑوسی ملک ہیں، پاکستان اور ایران کے گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن کے فروغ پر مربوط حکمت عملی کے تحت کام تیزی سے جاری ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔
انہون نے کہا کہ بارڈرز پر متعدی بیماریوں پر قابو پانے کیلئے مشترکہ اقدامات کو مزید مضبوط کیا جائے گا، بیماریوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔
وفاقی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ انٹر نیشنل ریگولیشن کی سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور ایران نے صحت کے شعبے میں قریبی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔