پنجاب میں موسم خشک؛ کل بادلوں کا راج ہوگا، برسیں گے یا نہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
لاہور:
پنجاب میں موسم ایک بار پھر خشک ہوگیا جب کہ کل سے مختلف اضلاع میں بادل چھائے رہنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومتلاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا ۔
لاہور میں آج کم سے کم درجہ 18 اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری تک رہنے کے امکانات ہیں۔
ماہرین کے مطابق پنجاب کے بعض اضلاع میں کل بادل بغیر برسے چھائے رہیں گے اور گزر جائیں گے۔ بادلوں کے باعث وقتی طور پر موسم ابرآلود رہے گا، تاہم بارش کے امکانات نہیں ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ایس ایل: کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ آج ہوگا
لاہور:پاکستان سپرلیگ کا پندرہواں میچ آج لاہور میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
میچ رات آٹھ بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ کراچی کنگز ڈیوڈ وارنر جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سعود شکیل کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔
رواں سیزن کے دوران کراچی کنگز کی ٹیم اپنے پانچ میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے 3 میچز میں کامیابی ملی اور دو میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم رواں سیزن میں اب تک تین میچ کھیل چکی ہے جس میں سے ایک میچ میں کامیابی ملی اور دو میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔