لائٹ کیمرہ ایکشن، انتظار کی گھڑیاں اختتام کے قریب ہیں، پی ایس ایل کا جمعے کو آغاز ہو رہا ہے، کرکٹ کے کھیل سے پاکستانی قوم کا گہرا لگاؤ اور شغف کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، بین الاقوامی مقابلوں کا دور آتے ہی پوری قوم کی توجہ اس جانب مائل ہو جاتی ہے، فتوحات پر جشن اور ناکامیوں پر دل بھر کر بھڑاس نکالی جاتی ہے،دنیا بھی اب تنگی وقت کا شکار ہوکر ٹیسٹ اور ون ڈے کی بانسبت مختصر دورانیے کے ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہے۔

 ان مقابلوں کی مقبولیت اور مسابقت بڑھ جانے کے ساتھ کرکٹرز کو مالی فائدے کا بہترین ذریعہ بھی ہاتھ لگا ہے، اس میں لیگ کرکٹ کا نمایاں دخل ہے، پاکستان سپر لیگ بھی شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے،کرکٹ کے دیوانے اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کے ساتھ نئے اور باصلاحیت کرکٹرز کی متوقع عمدہ کارکردگی سے لطف اندوز ہونے کے خواہاں نظر آتے ہیں، پی ایس ایل مشکل ترین حالات کے باوجود دنیا کی مقبول ترین لیگز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو چکی ہے۔

10 واں ایڈیشن 11 اپریل سے پورے آب و تاب کے ساتھ چمکنے کے لیے تیار ہے، 6 ٹیموں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹیڈ ،کراچی کنگز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز نے ایونٹ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں، ان میں شامل قومی اور غیر ملکی کھلاڑی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنی اہمیت کو تسلیم کرانے کے لیے کوشاں نظر آ رہے ہیں، توقع ہیں کہ اس دوران چند نئے ستارے اْبھر کر سامنے آئیں گے۔

 دوسری جانب ناقص کارکردگی کی صورت میں شہرت کی بلندیوں پر موجود نامور کھلاڑی قصہ پارینہ بن سکتے ہیں، 11 اپریل کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹیڈ اور 2 مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز کے درمیان پنڈی اسٹیڈیم میں افتتاحی معرکے سے دلچسپ مقابلوں کا آغاز ہو جائے گا، پاکستان کے چار شہروں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں گروپ راؤنڈ سمیت مجموعی طور پر 34 میچز ہوں گے، ایلیمنیٹر اور فائنل سمیت 13 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

 پنڈی اسٹیڈیم کوالیفائر سمیت 11 میچز کی میزبانی کرے گا ، ملتان اور کراچی میں5،5 میچز طے ہیں، کراچی کنگز اپنے ابتدائی تمام 5 میچز نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے گی،ہر ٹیم گروپ مرحلے میں زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرکے سرفہرست رہنے کی کوشش کرے گی، بعد ازاں 13 مئی کو پنڈی میں کوالیفائر، 14 مئی کو لاہور میں پہلا ایلیمنیٹر اور 16 مئی کو لاہور ہی میں دوسرا ایلیمنیٹر ہوگا،پھر 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں فائنل سے ٹرافی کے فاتح کا فیصلہ ہو جائے گا، پی ایس ایل 10 میں پلیئرز کی ڈرافٹنگ کا مرحلہ بھی بہت شاندار رہا، آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ممتاز بیٹر ڈیوڈ وارنر سب سے مہنگے کرکٹر بنے، بعد ازاں کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر کو شان مسعود کی جگہ ٹیم کا کپتان نامزد کر دیا۔

 چیمپئنز ٹرافی کے فاتح سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پہلی مرتبہ ریلیز کیا لیکن بدقسمتی سے کسی بھی ٹیم نے انھیں نہ خریدا، اسی طرح نیوزی لینڈ کے معروف فاسٹ بولر ٹم ساؤدی، انگلینڈ کے جیسن روئے، ایلکس ہیلز اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ بھی خریدار کا منہ تکتے رہ گئے، بعض معروف عالمی کرکٹرز لیگ کا حصہ نہیں بن سکے ،ان میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے مشہور آل راؤنڈر راشد خان بھی شامل ہیں، اب دنیا کی نظریں پی ایس ایل 10 میں شامل معروف کرکٹرز پر ہیں جو اپنی پرفارمنس سے لیگ کو چار چاند لگانے کے لیے تیار ہیں، 2015 میں شروع ہونے والی پی ایس ایل کا سفر انتہائی شاندار انداز میں جاری ہے۔

 2016 میں ابوظبی میں ہونے والا افتتاحی ایڈیشن اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مات دے کر اپنے نام کیا تھا، کراچی کنگز کے روی بوپارا سیزن کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے، اسلام آباد یونائٹیڈ نے اب تک تین مرتبہ فائنل میں جگہ بنائی اور تینوں دفعہ فاتح بنی،پشاور زلمی اور ملتان سلطانز4،4 مرتبہ فائنل میں پہنچیں اور ایک ایک بار ٹائٹل پانے میں کامیاب رہیں،لاہور قلندرز نے 2022 اور 2023 میں مسلسل 2 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا، ملتان سلطانز گزشتہ تین برسوں سے فائنل میں رسائی پا رہی ہے۔

ابتدائی2 فائنلز کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2019 کا ٹائٹل جیتا تھا،کراچی کنگز صرف 2020 میں فائنل میں پہنچی اور فاتح رہی،رواں سال لیگ میں شریک تمام 6 فرنچائز نے پسندیدہ کھلاڑیوں کو اپنے اسکواڈز کے لیے حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم حتمی اختیار ان کے پاس نہ تھا،کراچی کنگز کے پاس ڈیوڈ وارنر اور ایڈم ملنے، حسن علی،محمد نبی،جیمز وینس، خوشدل شاہ، شان مسعود، عرفان خان،عامر جمال، میر حمزہ اور زاہد محمود کے ساتھ ٹم سائفرٹ قابل ذکر ہیں۔

 لاہور قلندرز ڈیرل مچل، فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، کوشل پریرا، عبداللہ شفیق اور ڈیوڈ ویزا پر انحصار کرے گی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فن ایلن،مارک چیپمین، فہیم اشرف، شعیب ملک، ابرار احمد، محمد عامر، رائلی روسو،کوشل مینڈس اور سعود شکیل کے ساتھ وسیم جونیئر جیسے کھلاڑیوں کا ساتھ حاصل ہے،پشاور زلمی کو ٹام کیڈ مور، بابر اعظم، صائم ایوب،محمد حارث، محمد علی اور حسین طلعت کی خدمات حاصل ہوں گی، ملتان سلطانز کی امیدوں کا مرکز محمد رضوان، مائیکل بریسویل، اسامہ میر، ڈیوڈ ویلی، افتخار احمد، کرس جارڈن، کامران غلام، شائے ہوپ اور محمد حسنین ہوں گے،دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹڈ میتھیو شارٹ،اعظم خان،جیسن ہولڈر، حیدر علی، کولن منرو، راسی وین ڈر ڈوسن، محمد نواز، عماد وسیم،نسیم شاہ اور شاداب خان پر انحصارکرے گی۔

امید ہے کہ پی ایس ایل 10 میں شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے اور وہ بہترین کرکٹ سے لطف اندوز ہوں گے ،اس سے ملک کو اچھے اور بہترین کھلاڑی بھی مل سکتے ہیں جو مستقبل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں، گرم موسم میں لیگ کا انعقاد ایک چیلنج کی مانند ہے جبکہ لگاتارتماشائیوں کو میدان میں لانا بھی آسان نہ ہوگا ،لیگ کو وسیع ترمفاد کی خاطر متنازع بنانے سے اجتناب کرنے کی بھی ضرورت ہے، ورنہ پی ایس ایل کی حیثیت اور وقعت متاثر ہوگی، لیگ میں پہلی مرتبہ اردو کمنٹری کا فیصلہ خوش آئند ہے اور یہ کرکٹ کے عام مداح کے لیے بہترین تفریح ثابت ہوگی، امید ہے کہ پْرامن اور شایان شان انداز میں پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد پاکستان میں کرکٹ کو ایک نئی قوت اور توانائی فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز پی ایس ایل کا اسلام ا باد کراچی کنگز فائنل میں کے ساتھ مئی کو کے لیے

پڑھیں:

آئی پی ایل کمنٹیٹر، پی ایس ایل میں فرنچائز سے کھیلنے کو تیار

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2025 میں کمنٹری کی ذمہ داریاں سرانجام دینے والے سابق کیوی کپتان کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

سابق کیوی کپتان کین ولیمسن نے پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے، جس کیلئے وہ لاہور پہنچ گئے ہیں اور ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کرلیا ہے۔

کراچی کنگز نے کین ولیمسن پی ایس ایل ڈرافٹ 2025 میں سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ وارنر کی تنخواہ میں کتنا فرق ہے؟

پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود کراچی کنگز کی ٹیم اپنا اگلا میچ لاہور میں کوئٹہ گلیڈییٹرز کیخلاف کھیلے گی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ انعامی رقم کی تفصیلات نے ہوش اُڑا دیے

دوسری جانب میچ سے قبل فرنچائز کے کھلاڑی آج شام 6 بجے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں پریکٹس کریں گے۔

مزید پڑھیں: کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! "کرکٹ نہیں کھیلیں گے"

یہ پہلا موقع نہیں کہ اس سے قبل کیرون پولارڈ نے آئی پی ایل ٹیم میں بطور بالنگ کوچ فرائض نبھائے تھے لیکن پی ایس ایل میں انہوں نے کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی جس پر انہیں شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
  • پنجاب: اپریل کے اختتام تک پارہ 45 ڈگری تک جانے کا امکان
  • آئی پی ایل کمنٹیٹر، پی ایس ایل میں فرنچائز سے کھیلنے کو تیار
  • کین ولیمسن پی ایس ایل کھیلنے لاہور پہنچ گئے
  • پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے
  • کراچی میں تین روز کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے 4 شہری جاں بحق
  • پنکج ترپاٹھی کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری! انتظار ختم
  • 6500mAh کی بڑی بیٹری، 90W فلیش چارج اور پرو کیمرہ کے ساتھ نیا vivo V50 Lite اب پاکستان میں دستیاب
  • کراچی، دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق
  • کراچی: مہران ٹاؤن میں گتہ فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی، بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا