لاہور: برکی اور والٹن کے علاقے میں دھماکوں کی آوازیں، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
لاہور کے علاقے برکی اور والٹن میں دھماکے سنے جانے کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
ریسکیو اور فائر ٹینڈر واقعے کی جگہ پہنچ گئے ہیں جبکہ اس حوالے سے اطلاعات اکٹھی کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب گوجرانوالہ میں ڈرون مار گرایا گیا جس کا ملبہ نواحی گاؤں ٹوکریاں کے قریب کھیتوں سے ملا۔
علاوہ ازیں چکوال میں ڈھمن کے علاقے میں دیوالیاں کے قریب گرنے والے ڈرون کا ملبہ پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔
ادھر گھوٹکی میں داد لغاری تھانے کی حدود میں ڈرون گرا۔
ایس ایس پی گھوٹکی کے مطابق واقعے میں 2 کسان زخمی ہوئے تھے جس کے بعد ان میں سے ایک اسپتال میں چل بسا۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
یمن کے اسرائیل کیخلاف کامیاب میزائل اور ڈرون حملے
ترجمان یجیٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی افواج نے صیہونی ریاست کے علاقے تل ابیب کو ہائپرسونک میزائل فلسطین 2 سے نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن اسلامی کی مسلح افواج کے ترجمان یجیٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی افواج نے صیہونی ریاست کے علاقے تل ابیب کو ہائپرسونک میزائل فلسطین 2 سے نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میزائل نے کامیابی سے ھدف کو نشانہ بنایا اور ہزاروں صیہونی پناہ گاہوں میں جا چھپے۔ انہوں نے کہا کہ اسی ایک گھنٹے میں یمنی افواج نے مقبوضہ فلسطین میں بندرگاہ ام الرشراش اور بئر السبع میں حساس مقام کو تین ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے باوجود یمنی افواج نے فلسطینی مظلومین کی حمایت میں سمندروں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے اور مسلسل اسرائیل کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔