پیپلز پارٹی نے آزادکشمیر میں وزیراعظم کے امیدوار کا نام فائنل کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
پیپلز پارٹی نے آزادکشمیر میں وزیراعظم کے امیدوار کا نام فائنل کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )پیپلز پارٹی نے آزادکشمیر میں وزیراعظم کے امیدوار کا نام فائنل کرلیا ہے۔آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں ان ہاس تبدیلی کے سلسلے میں پیپلزپارٹی نے وزارت عظمی کے لیے چوہدری یاسین کے نام کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری یاسین کے نام کا اعلان بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے زرداری ہاس میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی قیادت بھی موجود تھی۔ذرائع کا کہنا ہیکہ پیپلز پارٹی میں وزارت عظمی کے لیے 4 ناموں پر غور کیا گیا۔ چوہدری یاسین، لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور اور سردار یعقوب کے ناموں پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کل آزادکشمیر اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جائیگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پی اے آرسی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پی اے آرسی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ٹی ایل پی کے 600 بندے ہلاک ہونے کا دعوی کرنے والے ذرا لاشیں تو دکھادیں، وزیراعلی پنجاب بھارت میں سیکیورٹی خدشات، پاکستان ہاکی ٹیم جونیئر ورلڈکپ 2025 سے دستبردار ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار، رضوان کی ترقی الیکشن کمیشن کے پاس ریفرنس کے بغیر کسی سینیٹر کو نا اہل کرنے کا اختیار نہیں: بیرسٹر گوہر آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے میں اہم پیشرفت، شوگرملز کی وڈیو اینالیٹکس کے ذریعے مانیٹرنگ لازم قرارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی پارٹی نے
پڑھیں:
وزیر اعظم آزاد کشمیر کا تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ,ن لیگ کاپی پی کو ووٹ دینے سے انکار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251029-01-23
مظفرآباد/راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق ڈٹ گئے ، تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ پیپلزپارٹی اعلان مہلت کے باوجود انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ لاسکی ادھر مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں نئے وزیراعظم کے لیے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کو عہدے سے مستعفی ہونے کے لیے منگل کی دوپہر 2 بجے تک کی مہلت دی گئی تھی جوکہ گزرگئی اور پیپلز پارٹی وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ لاسکی، دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق بھی ڈٹ گئے ہیں اور انہوں نے تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایک بیان میں کہا تھا اگر کسی کے پاس نمبرز پورے ہیں تو تحریک عدم اعتماد لے آئے۔ خیال رہے کہ پیر کے روز پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اتفاق کیا تھا۔ علاوہ ازیں آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر ہوئے مسلم لیگ ن کے اجلاس میں احسن اقبال، رانا ثناء اللہ اور وزیرِ امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر ، راجا فاروق حیدر خان سمیت اراکین پارلیمانی پارٹی ، آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی سمیت مرکزی عہدیداران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق آزادکشمیر میں حکومت کی تبدیلی پر مسلم لیگ ن کی مشاورت مکمل ہوگئی اور مسلم لیگ ن نے نئے وزیراعظم کے لیے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کے لیے مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی لیکن آزاد کشمیر میں نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ ذرائع کے مطابق تحریکِ عدم اعتماد الگ معاملہ ہے، قائد ایوان کا انتخاب الگ معاملہ ہے، قائد ایوان کے انتخاب کے لیے ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی سے آزادکشمیر میں جلد الیکشن سے متعلق مشاورت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی رابطہ کمیٹی نے آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کوپیپلز پارٹی سے طے فار مولے پر بھی اعتماد میں لیا۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی جانب سے آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیاسی رابطہ کمیٹی نے آزادکشمیر کی قیادت سے سیاسی حکمتِ عملی سے متعلق تجاویز مانگ لیں، کمیٹی وزیراعظم شہباز شریف کو وطن واپسی پر بریفنگ دے گی۔