حکومت سے مذاکرات کامیاب، نابینا افراد کا لاہور پریس کلب کے سامنے دھرنا ختم
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے پر نابینا افراد نے لاہور پریس کلب کے سامنے چار دن سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔ لاہور پریس کلب کے سامنے چار دن سے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دینے والے نابینا افراد اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد نابینا افراد نے عید الفطر تک احتجاج موخرکردیا ہے۔ لاہور پریس کلب میں ہونے والے مذاکرات میں ڈی جی سوشل ویلفیئر، بلائنڈ ایسوسی ایشن کے صدر نبیل ستی، جنرل سیکرٹری فیاض، لاہور پر یس کلب کے صدر ارشد انصاری، اور دیگر موجود تھے۔ نابینا افراد نے حکومتی ٹیم کے سامنے اپنے پانچ بنیادی مطالبات رکھے جس میں ملازمتوں سے نکالے گئے ملازمین کی بحالی اور تنخواہوں کی ادائیگی وغیرہ مطالبات شامل تھے۔ ڈی جی سوشل ویلفیئر نے پنجاب حکومت کی جانب سے نابینا افراد کے مطالبات کے حل کے لیے قائم اعلی اختیاراتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن دکھایا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: لاہور پریس کلب نابینا افراد کے سامنے کلب کے
پڑھیں:
کوئٹہ، پریس کانفرنس سے پہلے ڈی سی سے اجازت کا حکم کالعدم قرار
اپنے حکم میں عدالت عالیہ بلوچستان نے پریس کانفرنس یا تقریب کیلئے ڈی سی کوئٹہ سے اجازت مانگنے کے حکم کو کالعدم قرار دیدیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے ڈپٹی کمیشنر کوئٹہ کی جانب سے پریس کلب میں تقریب یا پریس کانفرنس کے لئے اجازت مانگنے کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے کہا کہ پریس کانفرنس کے لیے ضلعی انتظامیہ کی پیشگی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے 27 اگست 2024 کو پریس کانفرنس کیلئے ضلعی انتظامیہ سے پیشگی اجازت کا حکم جاری کیا تھا۔