لاہور(اسپورٹس ڈیسک) ڈچ اور جرمن ہاکی کلبز پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی دعوت پر لاہور پہنچ گئیں۔لاہور ایئرپورٹ پر اولمپیئن خواجہ جنید، پرویز سنڈھیللا، جنید چھٹہ سہیل اکرم جنجوعہ، مسعود الرحمان کوچ پاکستان پولیس اور ایچ ای سی کے حکام نے استقبال کیا۔ ڈچ ٹیم 22 اور جرمن 32 رکنی دستے پر مشتمل ہے۔ جرمن اور ڈچ ٹیمیں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور پنجاب پولیس پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ اسکواڈ پر مشتمل ٹیموں کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گی۔میچز 12 اور 14 فروری کو لاہور میں ہوں گے جبکہ 16 فروری کو اسلام آباد غیر ملکی کھلاڑیوں کی میزبانی کرے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی 13 سالہ مہک کا قاتل اپنے انجام کو پہنچ گیا، ساتھی ملزمہ گرفتار

لاہور:

پنجاب پولیس نے 13 سالہ معصوم بچی مہک کے وحشیانہ قتل میں ملوث ملزم کو اپنے انجام تک پہنچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے علاقے بھمبہ کے قریب پولیس اور سی سی ڈی کی ٹیم نے مفرور ملزم صغیر کو ریڈ کرتے ہوئے گھیرے میں لیا۔

صغیر نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں وہ ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کی ساتھی نگینہ بی بی کو گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ  گھنیکے، کوٹ رادھا کشن کا رہائشی صغیر اور نگینہ بی بی نے چند روز قبل مہک کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر ایک ویران کھیت میں لے گئے تھے، جہاں اسے ذبح کر کے بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

مہک جو بنک سٹاپ کی رہائشی تھی، نگینہ بی بی کے پاس رہائش پذیر تھی۔ ملزم صغیر اسے جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بناتا رہا تھا۔

قتل کے بعد ملزمان نے لاش کو کھیتوں میں پھینک کر فرار ہونے کی کوشش کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس المناک واقعے کا نوٹس لیا تھا، جس کے بعد پولیس اور سی سی ڈی نے دن رات کام کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر رواں ماہ اب تک 163ملزمان گرفتار
  •  لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین شیڈول میں بڑی تبدیلی
  • ’’حق دو بلوچستان مارچ‘‘ لاہور پہنچ گیا: شرکاء کا جدوجہد جاری رکھنے کا عزم
  • پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی 13 سالہ مہک کا قاتل اپنے انجام کو پہنچ گیا، ساتھی ملزمہ گرفتار
  • وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام یومِ علی اکبرؑکا انعقاد
  • الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا
  • ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی کا یوتھ ونگ کے آئی ٹی سنٹر کا دورہ 
  • راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس کو حادثہ، 8افراد جاں بحق
  • لاہور سمیت صوبے بھر میں آج مسیحی برادری کے دعائیہ پروگرام منعقد ہوں گے، پنجاب پولیس ہائی الرٹ
  • پاکستانی فارما برآمدات 457 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں