چیمپنئز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی کل لاہور میں ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
لاہور:چیمپنئز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو سولہویں صدی کے تاریخی قلعہ لاہور میں ہوگی۔
افتتاحی تقریب میں غیر ملکی شخصیات، سابق کرکٹرز اور ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کے علاوہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
اس موقع پر رنگارنگ تفریحی پروگرام پیش کیا جائے گا جس کے بعد معرو ف گلوکار عاطف اسلم چیمپنئز ٹرافی کا آفیشل سونگ پیش کریں گے۔ قلعہ لاہور میں افتتاحی تقریب کے ساتھ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔
پاکستان دنیائے کرکٹ کے اس بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہاہے جس میں دنیا کی آٹھ بہترین ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی جس کیساتھ لکھی ہوگی ہوجائے گی، صبا قمر
اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی جب قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ ہونی ہوگی ہو جائے گی۔
حال ہی میں ایک پوٖڈکاسٹ کے دوران اداکارہ صبا قمر سے میزبان نے سوال کیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کیساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے اور یہ بات کافی مشہور ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔
اس سوال کے جواب میں 41 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کیساتھ لکھی ہوگی ہو جائے گی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ ان کی 8 گھنٹے کی نیند بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے ایسے میں وہ محبت کیلئے وقت کیسے نکالیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں اس لئے نہ وقت سے پہلے مل سکتے ہیں نہ ہی وقت کے بعد، جس وقت جو چیز لکھی ہوگی تب ہی ملے گی چاہیں آپ جتنا زور لگا لیں۔