لاہور اور راولپنڈی میں عوام پاک فوج کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ملک بھر میں عوامی سطح پر پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور اور راولپنڈی میں شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔
لاہور میں مختلف علاقوں سے دھماکوں کی آوازٰن سنائی دینے کے بعد شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگانے لگے، شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ ہر حال میں اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
دوسری جانب راولپنڈی میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے پاک فوج کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ ہے اور ملکی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
مزید پرھیں: راولپنڈی اور لاہور میں زوردار دھماکوں اور فائرنگ کی اطلاعات، پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا
عوامی جوش و خروش اس بات کا عکاس ہے کہ ملک کی مسلح افواج کو قوم کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور کسی بھی بیرونی دباؤ یا خطرے کے مقابلے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاک فوج کے
پڑھیں:
دنیا کا سب سے بڑا مکڑی کا جال، جو 1 لاکھ سے زائد مکڑیوں کا گھر بھی ہے
دنیا کا سب سے بڑا مکڑی کا جال یونان اور البانیہ کی سرحد پر واقع ہے جس میں ۱ لاکھ 11 ہزار مکڑیوں نے بسیرا کیا ہوا ہے۔
یہ جال سلفر غار میں موجود ہے جو کہ ورومونر کینیَن (یونان-البانیہ سرحدی خطے) میں واقع ہے۔ سائنسدانوں نے وہاں ایک بہت بڑی مکڑیوں کی کالونی دریافت کی ہے جس کا جال اور مکڑیوں کی تعداد دونوں غیرمعمولی ہیں۔
اس جال کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس کا رقبہ تقریباً 106 مربع میٹر ہے۔ اس میں تقریباً 111000 مکڑیاں پائی گئی ہیں۔ دو مختلف مکڑیوں کی اقسام مشترکہ جال میں رہ رہی ہیں جن میں عام گھریلو مکڑیوں کی تعداد 69000 اور پرنریگون واگن تقریباً 42000 ہیں۔
جس غار میں یہ مکڑیا پائی گئی ہیں وہ کیمیائی لحاظ سے کافی منفرد ماحول ہے۔ یہ جال اور مکڑیوں کی کالونی اس لحاظ سے بھی خاص ہے کہ عام طور پر یہ دونوں اقسام کی مکڑیاں تنہا رہتی ہیں مگر یہاں انہوں نے اجتماعی جال بنایا ہے جو کہ پہلی دستاویزی مثال ہے۔
یہ مکڑیوں کا میگا شہر ہے جو ایک ایسے ماحول میں ہے جہاں روشنی نہ ہونے کے برابر ہے اور سلفر سے بھرا پانی اور خاص کیمیائی عمل جاری ہے۔ اس ماحول نے ایک ایسی رہائش مہیا کی ہے جہاں بہت بڑی تعداد میں مکڑیاں اکھٹی ہو سکتی ہیں۔