بنگلہ دیشی سپورٹس جرنلسٹس کا لاہور پریس کلب کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 )پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹی 20 کرکٹ سیریز کے موقع پر کوریج کے لئے آئے بنگلہ دیشی سپورٹس جرنلسٹس نے لاہورپریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ کی دعوت پر لاہورپریس کلب کا دورہ کیا. بنگلہ دیشی سپورٹس جرنلسٹس وفد میںحسنین الرحمن،سیف الروپک،شہاب احسن خان اوراکرام حسین شامل تھے لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، نائب صدر صائمہ نواز ، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ اور ممبر گورننگ باڈی سید بدر سعیدنے معززمہمانوں کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا .
(جاری ہے)
صدر ارشد انصاری نے اس موقع پر کہاکہ کہ چند روز قبل بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن محمد اقبال حسین نے بھی لاہور پریس کلب کا دورہ کیا تھا جس میں انہوںنے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین عوامی رابطوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا، بنگلہ دیش ہائی کمیشن نے ہماری اس تجویز سے اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے مابین صحافتی، ثقافتی اور کھیلوں کے وفود کا تبادلہ کیا جائے ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں. معزز مہمانوں نے لاہور پریس کلب میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے صحافیوں کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا لاہورپریس کلب ہاسپیٹلیٹی کمیٹی کے ممبر محمد بابر اور سینئرسپورٹس جرنلسٹ محمد اقبال ہارپر بھی اس موقع پر موجود تھے معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لاہورپریس کلب بنگلہ دیش پریس کلب
پڑھیں:
وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کردیں
وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافی پریس سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بغیر اجازت داخل نہیں ہو سکیں گے۔
نئی پالیسی کے تحت ’اپر پریس روم‘ میں داخلہ پیشگی اپائنٹمنٹ پر ممکن ہو گا۔فیصلہ فوری طور پر نافذ ہوگا۔ اقدام حساس معلومات کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
پینٹاگون میں گزشتہ ماہ نافذ کی گئی اسی نوعیت کی پابندیوں کے بعد یہ دوسرا اقدام ہے۔