دن بھر کی شدید گرمی کے بعد شام ڈھلتے ہی ملک بھر کے مختلف شہروں میں آندھی کیساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں آندھی اور طوفانی ہوائیں چلنے کے بعد بارش ہوئی ، گرمی سے پریشان شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، بارش ہونے سے مختلف شاہرائوں پر پانی کھڑا ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
اٹک اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے جھلستی گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ملک بھر میں شدید گرمی؛ ہیٹ ویو برقرار، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا

ملک کے بیشتر علاقے ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں میں موسم میں مزید شدت آنے کی پیش گوئی کر دی ہے جب کہ متعلہقہ ادارے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر چکے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی و میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جو کہ ہیٹ ویو کی سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے۔

گزشتہ روز سندھ کے علاقے دادو اور بلوچستان کے تربت میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو رواں سال کا اب تک کا بلند ترین درجہ حرارت شمار کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح ڈیرہ غازی خان میں پارہ 47 ڈگری، بھکر، بہاولنگر، رحیم یار خان اور نوکنڈی جیسے شہروں میں 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب میں بھی سورج نے گویا آگ برسانا شروع کر دیا ہے۔ لاہور سمیت صوبے کے کئی علاقوں میں گرم اور خشک موسم کا راج ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 28 اور زیادہ سے زیادہ 43 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 2 سے 3 روز تک موسم میں کسی قسم کی بارش کی کوئی امید نہیں ہے۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر رکھا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 مئی تک پنجاب کے میدانی اور شہری علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ موجود ہے، جو انسانی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

موسمیات اور طبی ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دوپہر کے وقت غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور پانی و دیگر مشروبات کا زیادہ استعمال کریں تاکہ جسم میں نمی کی کمی نہ ہو۔

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی تنبیہ کر دی ہے کہ 20 مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کی شدت برقرار رہے گی، اس لیے عوام کو موسم کی شدت سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور میں آندھی نے تباہی مچادی، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق
  • نوشہرہ: تیز آندھی، چھتیں اور دیواریں گرنے سے 4 افراد زخمی
  • مری: گرج چمک کیساتھ بارش، بجلی معطل، درخت اور چھتیں گر گئیں
  • اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں آندھی اور طوفانی ہوائیں
  • ملک کے مختلف شہروں میں جھلسا دینے والی گرمی; کن شہروں میں سورج کا پارہ ہائی رہے گا؟
  • کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان
  • شدید گرمی کی لہر مزید 3 روز رہنے کا امکان، اسلام آباد میں بارش کی پیشگوئی
  • پنجاب میں سورج زمین پر اُتر آیا، لاہور سمیت بڑے شہروں میں جھلسا دینے والی گرمی
  • ملک بھر میں شدید گرمی؛ ہیٹ ویو برقرار، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا