اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز بدھ ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی توقع۔ تاہم کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش کی پیشگوئی ۔

بدھ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی توقع۔ تاہم کشمیر، اسلام آباد، شمال/جنوب مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی پنجاب ، اسلام آباد، با لائی خیبرپختونخوا، کشمیر، ژوب اور مٹھی میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 80، گولڑہ 39، سید پور 30، بوکرا 25، ایئرپورٹ 01)، راولپنڈی (شمس آباد 70، چکلالہ 55، پیرودھائی 54، کچہری 38)، نارووال 47، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 42 اور سٹی 17)، جہلم 25، گوجرانوالہ 16، گجرات 11، منگلا 06، خیبر پختونخوا: تخت بائی 27، دیر (زیریں10)، کاکول 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 18، مظفرآباد (سٹی 07 اور ایئرپورٹ 03)، کوٹلی 02، بلوچستان: ژوب 06، سندھ: مٹھی میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی46، دالبندین 45، دادو، موہنجوداڑو، سبی اورچلاس میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

منگل (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں حبس اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔

بدھ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں حبس اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: تیز ہواو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اسلام ا باد علاقوں میں ملک کے

پڑھیں:

خراب موسم کے باعث گلگت ایئر پورٹ کی تمام پروازیں منسوخ

— فائل فوٹو 

موسم خراب ہونے کی وجہ سے آج گلگت ایئرپورٹ کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر ملک بھر کی 46 پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔

اسلام آباد سے 11، کراچی سے 12، لاہور کی 11، کوئٹہ سے 3، ملتان، اسکردو اور پشاور سے ایک ایک پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔

ان کے علاوہ، اسلام آباد سے دبئی کی نجی ایئر لائن کی پرواز میں 5 گھنٹے، لاہور سے نجی ایئر کی ریاض اور ابوظبی کی 2 پروازیں 4 سے 10 گھنٹے، مسقط سے کراچی کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات نے تازہ پیشگوئی کر دی
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
  • محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • ملک کے شمالی علاقوں میں بارشوں سے تباہی، تقریباً 300 ہلاکتیں ریکارڈ
  • محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • خراب موسم ،گلگت ایئرپورٹ کی تمام پروازیں منسوخ
  • خراب موسم کے باعث گلگت ایئر پورٹ کی تمام پروازیں منسوخ
  • آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، خاتون جاں بحق