گوادر میں ایک گھر پر دستی بم حملہ، پولیس کی فوری کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا، ایک اہلکار بھی شہید ہوگیا۔ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق دہشت گردوں نے بلال مسجد کے قریب ایک گھر پر دستی بم حملہ کیا جس سے تین افراد زخمی ہوگئے۔شاہد رند نے بتایا کہ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فرار ہونے کی کوشش کرنے والے حملہ آوروں کو گھیر لیا جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس سے مقابلہ میں ایک حملہ آور ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق پولیس اہلکار محمد خماری فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کر گئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

نوشکی حادثے کا زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا، تعداد 27ہوگئی

کوئٹہ:

نوشکی میں آئل ٹینکر دھماکے کے باعث جھلس کر زخمی ہونے والا پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہو گیا جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 27 ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار عبدالمنان کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈے کے قریب پیٹرول سے بھرا ٹرک دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس کے باعث ایک ٹرک ڈرائیور موقع پر جاں بحق اور متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔

تیل بردار ٹرک میں آگ لگنے کے بعد لوگ آگ بھجانے میں مصروف تھے کہ ٹرک کا ایک ٹینک دھماکے سے پھٹ گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، دو پولیس اہلکار شہید،5 افراد زخمی
  • پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، سب انسپکٹر سمیت 2 اہلکار شہید
  • پشاور: مویشی منڈی کے قریب خودکش دھماکا، 2 اہلکار شہید
  • پشاور: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2 اہلکار زخمی
  • گوادر میں گھر پر دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی
  • گوادر میں دستی بم حملہ، پولیس مقابلہ میں اہلکار شہید، ایک دہشت گرد مارا گیا
  • نوشکی حادثے کا زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا، تعداد 27ہوگئی
  • کراچی؛ ایسٹ زون میں دہشت گردوں کا دستی بم سے دوسرا حملہ، علاقے میں خوف و ہراس
  • کراچی: گلستانِ جوہر میں پولیس چوکی کے قریب دستی بم دھماکا