پاکستانی کا بھارت پرسائبر حملہ، بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکیورٹی فورسز،انڈین ایئر فورس، الیکشن کمیشن کا ڈیٹا لیک
سائبر حملے میں ہیک کی گئی سائٹس کا مکمل مواد اڑا دیا گیا ،بجلی مکمل طور پر بند ہو گئی، رپورٹ
پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا، بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ بھی ہیک ہوگئی۔ہیک کی گئی دیگر ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹی گیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری اسٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں۔پاکستانی سائبر حملے میں ہیک کی گئی سائٹس کا مکمل مواد اڑا دیا گیا ہے ۔ہیک کی گئی مزید ویب سائٹس میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکیورٹی فورسز، یونیک آڈنٹیفیکش اتھارٹی آف انڈیا کا ڈیٹا لیک کردیا ہے ۔ڈیٹا لیک سائٹس میں انڈین ایئر فورس، مہاراشٹر الیکشن کمیشن اور دیگر شامل ہیں۔پاکستانی سائبر اٹیک ٹیم نے مہاراشٹرا سٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ کو ہیک کر لیا، پاکستانی سائبر حملے کے نتیجے میں بجلی مکمل طور پر بند ہے ۔اس حملے کے نتیجے میں مہاراشٹر اسٹیٹ کے تمام کمرشل اور ڈومیسٹک میٹرز کا ریکارڈ اڑا دیا گیا۔اس کے علاوہ 2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کر لئے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پاکستانی سائبر سائبر حملے ہیک کی گئی ویب سائٹس
پڑھیں:
چار ماہ کے دوران سائبر کرائم کے فراڈ میں ملوث 690 افراد گرفتار
اسلام آباد:نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے 4 ماہ کے دوران سائبر کرائم کے فراڈ میں ملوث 690 افراد کو گرفتار کر لیا۔
اپریل سے اب تک این سی سی آئی اے میں 7ہزار247 شکایات پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق 457 کیسز میں ایف آئی آرز درج ہوئیں جبکہ عدالتوں سے 22 مقدمات میں سزائیں سنائی گئیں۔
غیر ملکی کال سینٹرز کی آڑ میں سائبر جرائم میں ملوث افراد سے کروڑوں روپے برآمد کیے گئے۔