گوادر میں گھر پر دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
گوادر میں ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق پولیس مقابلے کے دوران ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوا ہے۔
کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 11 میں پولیس چوکی کے قریب دستی بم دھماکا ہوا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے کے بعد پولیس نے فوری رد عمل دیا، دہشت گردوں نے بلال مسجد کے قریب ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ فرار ہونے کی کوشش کے دوران حملہ آوروں اور پولیس کا مقابلہ ہوا، پولیس مقابلے میں ایک حملہ آور ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دستی بم
پڑھیں:
کراچی، شارع فیصل کارساز کے قریب کار کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے شارع فیصل کارساز کے قریب کار کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق راہ گیر کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
کراچی کے علاقے کار ساز میں پیش آنے والے حادثے کے کیس میں فریقین میں معاملات طے پا گئے۔
پولیس نے کار سوار شہری کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے۔