راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ اسلام آباد، لاہور و دیگر علاقوں سے ژالہ باری ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی تھی۔ جبکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

آزاد کشمیر، گلگت اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا تھا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں ہونے والی ژالہ باری کے باعث گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا تھا، جبکہ گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تھے۔

ماہرین موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسلام اباد بارش راولپنڈی ژالہ باری ماہرین موسمیات محکمہ موسمیات موسم خوشگوار وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد راولپنڈی ژالہ باری ماہرین موسمیات محکمہ موسمیات موسم خوشگوار وی نیوز کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری اسلام ا

پڑھیں:

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع

لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ آج کا موسم ابر آلود رہے گا اور سورج بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کرتا رہے گا، تاہم گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا امکان کم ہے، اور آئندہ دو سے تین روز تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ خشک موسم کی وجہ سے پارہ مزید بڑھ سکتا ہے، جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ شدید گرمی سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • آئندہ 24گھنٹوں میں کہیں موسم خشک و گرم ار کہیں تیز بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی
  • محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی
  • ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار
  • اسلام آباد، مری، گلیات اور راولپنڈی کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
  • لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع
  • لاہور کا موسم بدلنے والا ہے! کیا بارش ہوگی یا مزید گرمی؟
  • بلوچستان: بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان