محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران بارش، ژالہ باری اور شدید گرمی کی پیشگوئیاں جاری کر دی ہیں۔ اسلام آباد، مری، گلیات اور راولپنڈی کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ملک بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں ریکارڈ کیا گیا، جہاں پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

خیبرپختونخوا کی صورتحال: جزوی ابر آلود مطلع، کئی علاقوں میں بارش کا امکان

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، چترال، سوات، شانگلہ، دیر، مالاکنڈ اور بونیر میں بارش ہو سکتی ہے۔ اسی طرح کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، ایبٹ آباد، ہری پور اور مہمند میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

باجوڑ، کوہاٹ، خیبر اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند ایک مقامات پر ژالہ باری کا بھی خدشہ ہے۔ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، مالم جبہ میں سب سے کم درجہ حرارت 8 اور کالام میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میں گرج چمک کے ساتھ بارش ڈگری سینٹی گریڈ بارش کا امکان علاقوں میں کیا گیا

پڑھیں:

سپیکر کانفرنس، گیانا، کانگو، صومالیہ کے وفود اسلام آباد پہنچ گئے 

اسلام آباد (خبر نگار) بین الپارلیمانی سپیکر کانفرنس میں شرکت کے لئے گیانا، کانگو اور صومالیہ کے وفود اسلام آباد پہنچ گئے۔ کانفرنس چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کی دور اندیش قیادت کا مظہر ہے جو 11 تا 12 نومبر تک اسلام آباد میں جاری رہے گی۔ سپیکر کانفرنس عالمی امن وتعاون کے فروغ میں اہم سنگ میل اور مختلف ملکوں کے پارلیمانی وفود کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں خنکی بڑھ گئی، درجہ حرارت گرنے کا امکان
  • بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
  • اسلام آباد پولیس کا گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن
  • سپیکر کانفرنس، گیانا، کانگو، صومالیہ کے وفود اسلام آباد پہنچ گئے 
  • فلپائن میں سپر طوفان ’فنگ وونگ‘ کی تباہ کاریاں، ایک لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل
  • راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند رہے گی، بڑی وجہ سامنے آگئی
  • کریم آباد انڈر پاس منصوبے کے نام پر لوگوں کے ساتھ دھوکا کیا جارہا ہے، منعم ظفر خان
  • کریم آباد انڈر پاس منصوبے کے نام پر عوام کے ساتھ دھوکہ ہو رہا ہے: منعم ظفر خان
  • راولپنڈی: ضلع کچہری گیٹ کے ساتھ واقع 75 سالہ قدیم مسجد کو شہید کردیا گیا
  • کریم آباد انڈر پاس منصوبے کے نام پر لوگوں کے ساتھ دھوکا کیا جارہا ہے: منعم ظفر خان