پشاور سمیت مختلف علاقوں میں 5.3 شدت کا زلزلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
پی ڈی ایم اے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3۔5 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز کوہ ہندوکش بتایا گیا ہے۔ خوش قسمتی سے زلزلے سے کی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کو 10 بج کر تین منٹ پر پشاور سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ٹریک دھماکے سے اڑانے کے بعد جعفر ایکسپریس سروس چند روز کیلئے منسوخ
—فائل فوٹوریلوے ٹریک پر دھماکے سے متاثر ہونے کے بعد جعفر ایکسپریس کی پیر کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانگی منسوخ کر دی گئی۔
کوئٹہ سے ریلوے حکام کے مطابق آج پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی بھی منسوخ کی گئی ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ 13 اگست کو پشاور سے کوئٹہ کے لیے اور 14 اگست کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس کی روانگی بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
دریں اثنا ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی کوئٹہ سے پشاور اور پشاور سے کوئٹہ روانگی سیکیورٹی وجوہات کے باعث منسوخ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح سپیزنڈ کے قریب مستونگ کے قرہب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا، جس میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
علاوہ ازیں ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو کوئٹہ لانے کے لیے 6 بسیں سپیزنڈ پہنچ گئیں۔
کوئٹہ سے ریلوے حکام کے مطابق بسوں کے ذریعے مسافروں کو سپیزنڈ سے کوئٹہ واپس لایا جا رہا ہے، سپیزنڈ کے قریب جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیاں اٹھانے کا کام جاری ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیوں کو دوبارہ ٹریک پر چڑھا دیا گیا ہے۔