Express News:
2025-09-20@19:17:49 GMT

پشاور سمیت مختلف علاقوں میں 5.3 شدت کا زلزلہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہفتے کو 10 بج کر تین منٹ پر پشاور سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دکانوں گھروں سے باہر نکل کر کھلے مقامات کی طرف چلے گئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3۔5 ریکارڈ کی گئی۔ جس کا مرکز کوہ ہندوکش بتایا گیا ہے۔

خوش قسمتی سے زلزلے سے کی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مختلف محکموں کے ہزاروں پنشنرز کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف

سندھ کے مختلف محکموں کے ہزاروں پنشنرز کا ریکارڈغائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) کے چیئرمین نثار کھوڑو کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں کمیٹی کے اراکین قاسم سراج سومرو، طحٰہ احمد سمیت محکمہ خزانہ کے سیکرٹری فیاض جتوئی اور متعدد اضلاع کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران نے شرکت کی، اس دوران محکمہ خزانہ کی سال 2024 اور 2025 کی آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے ہزاروں پنشنرز کی فائل گم ہونے کی وجہ سے مشکوک پنشنرز کو پنشن جاری ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پی اے سی نے مشکوک پنشن جاری ہونے سے روکنے کے لیے سندھ کے تمام محکموں کو اپنے پنشنرز کے ریکارڈ پر مبنی فائل متعلقہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفسز میں ایک ماہ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ پنشنرز کے ریکارڈ پر مبنی فائل جمع نہ کرانے والے مشکوک پنشنرز کی آئی ڈیز بلاک کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مختلف محکموں کے ہزاروں پنشنرز کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف
  • کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار 
  •  روس میں 7.8 شدت کا زلزلہ‘ شہریوں کو انخلا کا حکم
  • روس میں 7.2 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
  • روس میں ایک بار پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی کے پیش نظر انخلا کا کا حکم
  • کراچی، مختلف علاقوں میں حادثے اور فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی
  • کراچی، مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
  • سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے