سیزفائر کااعلان ہوتے ہی بھارت کا حیدرآباد بولاری ایئربیس پر میزائل حملہ، اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف سمیت 5 افراد شہید
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
حیدرآباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے پاکستان میں حیدرآباد چونترہ کے علاقے میں واقع بولاری ایئربیس پر میزائل حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف ،جوان نجیب سلطان ،فاروق احمدسمیت پاک فضائیہ کے پانچ اہلکار شہادت کے درجے پر فائز ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کے اس حملے میں ایئربیس کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم پاک فضائیہ کی فوری اور مؤثر جوابی کارروائی سے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا گیا۔ شہداء کی قربانی کو قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ایئربیس پر ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ مسلح افواج کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لیے ہائی الرٹ پر ہیں۔
سیکیورٹی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ جارحیت خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ایک اور کوشش ہے جسے پاکستان ہر سطح پر بے نقاب کرے گا۔
مزیدپڑھیں:محکمہ سکول ایجوکیشن نے بڑا فیصلہ کر لیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
حارث رؤف کا میچ کے دوران بھارتی شائقین کو 0-6 کا اشارہ، بھارتی آگ بگولہ
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف بھارتی تماشائیوں کے جملے کسنے کی زد میں آگئے۔
بھارت کی بیٹنگ کے دوران جب حارث باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے تو مبینہ طور پر بھارتی تماشائیوں کے جملوں اور نعروں کے جواب میں انہوں نے ہاتھوں کی انگلیوں سے "0-6" کا اشارہ کیا اور ساتھ ہی جہاز اڑانے اور گرنے کی اداکاری بھی کی۔ حارث کا اشارہ اس واقعے کی طرف تھا جب مئی میں پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے تھے۔
حارث کے اس اقدام نے میدان سے باہر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا۔ پاکستانی صارفین نے ان کے جواب کو تاریخی قرار دیا جبکہ بھارتی صارفین آگ بگولہ ہوکر شدید غصے کا اظہار کرتے نظر آئے۔
یاد رہے کہ مئی میں پاک فضائیہ نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ "معرکہ حق" کے دوران بھارت کے 6 طیارے مار گرائے گئے تھے، جس کے بعد پاک فضائیہ کو بھارتی فضائیہ پر "0-6" کی برتری حاصل ہوئی۔ حارث کا اشارہ اسی واقعے کی یاد دہانی سمجھا جا رہا ہے۔