وزیراعظم آزادکشمیر کا افواج پاکستان کے عزم، جذبے اور قربانیوں کو سلام
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے افواج پاکستان کے عزم، جذبے اور قربانیوں کو سلام پیش کیا ہے ۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج پاکستان پر فخر ہے، ہندوستانی جارحیت کا موثر جواب دینے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اپنے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہندوستان کو دن کی روشنی میں دندان شکن جواب ہندوستان کو ہمیشہ یاد رہے گا ۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
چوہدری انوارالحق کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے دفاع وطن کیلئے جرات اور بہادری کی ناقابل فراموش مثالیں قائم کیں ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: افواج پاکستان
پڑھیں:
پاکستانی قونصلیٹ جدہ کے زیرِ اہتمام "یومِ تشکر" کی پروقار تقریب
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی 2025ء) پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیراہتمام پاکستانی اسکول میں "یومِ تشکر" کی ایک شاندار اور پرجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں افواجِ پاکستان کو آپریشن "بنیان المرصوص" کی شاندار کامیابیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے جرات و بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، جو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے محافظوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک کی ترقی کے لیے قومی اتحاد و یگانگت انتہائی ضروری ہے۔کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مسعود احمد پوری نے خطاب کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔(جاری ہے)
پریس قونصلر عرفان چوہدری نے اردو اور عربی زبان میں پاک سعودی دوستی پر مبنی ایک خصوصی ترانہ پیش کیا، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔