صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات، افواج پاکستان کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں صدر آصف زرداری نے بھارتی بلا اشتعال جارحیت اور میزائل حملوں کا منہ توڑ جواب دینے پر ملک کی مسلح افواج کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم متحد ہے اور مسلح افواج کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، صدر نے بھارتی بلا اشتعال جارحیت اور میزائل حملوں کا منہ توڑ جواب دینے پر ملک کی مسلح افواج کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم متحد ہے اور مسلح افواج کی بھرپور حمایت کرتی ہے pic.
— WE News (@WENewsPk) May 10, 2025
وزیراعظم محمد شہباز کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، جمیعت علماء اسلام ف کے راہنما مولانا فضل الرحمان، کنوینر متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد حسین مگسی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما چوہدری سالک حسین سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
وزیراعظم نے سیاسی راہنماؤں کو موجودہ کشیدہ صورتحال اور پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الحمدللہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا آج مربوط طریقے سے پر زور اور طاقت ور جواب دیا ہے، بھارت نے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان جارحانہ اقدامات کے باوجود پاکستان نے انتہائی تحمل سے کام لیا، پہلگام واقعے کے بعد پاکستان نے حقائق جاننے کے لیے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا کہا، جس کو بھارت نے ٹھکرا دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریفذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف مسلح افواج کی
پڑھیں:
پاک بھارت کشیدگی: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات
—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی صدرِ مملکت سے ملاقات ایوانِ صدر میں ہوئی۔
ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی کی صورتِ حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعظم نے صدر کو بھارت کے خلاف آپریشن سے متعلق ابھی تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے پاک بھارت کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کا ملکی سیاسی لیڈرشپ سے ٹیلی فونک رابطہ بھارتی فوج نے پاکستانی حملوں اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا آپریشن بنیان المرصوص شروع، بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج و متعدد اہداف تباہواضح رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے ملکی صورتِ حال کے پیشِ نظر سیاسی لیڈر شپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا تھا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمٰن، بیرسٹر گوہر، خالد مقبول، حافظ نعیم الرحمٰن، خالد مگسی، چوہدری سالک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔
وزیرِ اعظم نے سیاسی رہنماؤں کو بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا تھا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ الحمدللّٰہ افواج پاکستان نے مربوط طریقے سے طاقتور جواب دیا، بھارت نے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، ان جارحانہ اقدامات کے باوجود پاکستان نے انتہائی تحمل سے کام لیا، پہلگام واقعے پر حقائق جاننے کےلیے غیرجانبدارانہ تحقیقات کو بھارت نے ٹھکرا دیا۔