Daily Mumtaz:
2025-09-24@21:33:47 GMT

پاک بھارت بڑھتی کشیدگی پر چین کا ردعمل سامنے آگیا

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

پاک بھارت بڑھتی کشیدگی پر چین کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد: بھارت کی حالیہ جارحیت اور پاکستان کی جانب سے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کے آغاز کے بعد چین نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ خطے کی موجودہ صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ نے زور دیا ہے کہ پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدگی سے کام کریں۔

چین نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ سیاسی تصفیے کی راہ پر واپس آئیں اور ایسے کسی بھی قدم سے گریز کریں جو کشیدگی میں مزید اضافہ کرے۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے بعد کیے گئے جوابی اقدامات پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے اور مسلسل عالمی برادری سے مدد مانگ رہا ہے۔

پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص کے تحت بھارت کے اندر 12 اہم عسکری و اسٹریٹجک اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے، جن میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بریگیڈ ہیڈکوارٹر جی ٹاپ اور اڑی کا سپلائی ڈپو شامل ہیں۔ پاک فضائیہ اور زمینی افواج کی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

غزہ میں جنگ بندی کے لیے پُرعزم ہیں، چینی وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین غزہ میں جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ عالمی برادری دو ریاستی حل کے تحت فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کی حمایت کرے۔

ایک بیان میں وانگ یی کا کہنا تھا کہ دو برسوں سے جاری غزہ جنگ نے بے مثال انسانی المیے کو جنم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتی اسرائیلی کارروائیاں دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈال رہی ہیں اور مشرق وسطیٰ کے استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لیے عالمی برادری کو تین ناگزیر اقدامات پر عمل کرنا چاہیے جس میں غزہ میں فوری جامع جنگ بندی، فلسطینیوں کی اپنے علاقے پر حکمرانی اور دو ریاستی حل کو مضبوطی سے قائم رکھنا شامل ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں بڑھتی دہشتگردی: کیا افغان طالبان کی ٹی ٹی پی پر گرفت کمزور ہوگئی؟
  • پاکستان سعودی عرب دفاعی اشتراک بھارت اور اسرائیل میں بے چینی
  • چوہدری شجاعت کا کبڈی فیڈریشن کا صدر بننے کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا
  • حارث ر ئوف کا 0-6 کا اشارہ بھارتیوں کے سر پر اب تک سوار، بی جے پی کا ردعمل بھی آگیا
  • پولیو پر قابو نہ پایا جا سکا، پاکستان میں ایک اور کیس سامنے آگیا
  • پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 5 اکتوبر کو پھر آمنے سامنے ہوں گے
  • میچ کے دوران حارث رؤف کا بھارتی شائقین کو 6-0 کا اشارہ، وزیر دفاع کا دلچسپ ردعمل
  • اب اندھوں کی ٹیم سے توقع رکھنی چاہیے، شیر افضل مروت کا پاکستانی ٹیم کی انڈیا سے شکست پر ردعمل
  • ایشیا کپ: پاکستان ٹیم کی یکطرفہ شکست پر شعیب اختر کا سخت ردعمل
  • غزہ میں جنگ بندی کے لیے پُرعزم ہیں، چینی وزیر خارجہ