پاکستانی فضائی حدود بند: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرموجود غیرملکی ہوٹل منتقل
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
بھارت کیخلاف پاکستان کا آپریشن ’بُنیان مَرصوص‘ جاری ہے، اس دوران فضائی حدود بند کر دی گئی ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرموجود غیرملکی مسافروں کوہوٹل منتقل کردیاگیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر موجود دیگر مسافروں کو بھی واپس چلےجانے کی ہدایت کی گئی ہے، اور ہدایت کی گئی ہے کہ مسافر ایئرلائنز سے اپنی پروازوں کی صورتحال معلوم کرکے ایئرپورٹ آئیں۔
دوسری جانب پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود 10 مئی 2025 کو صبح 3:15 سے دوپہر 12:00 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہی گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
میانمار میں پاکستان کے سفیر طارق کریم(Tariq kareem) نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
عشائیے میں یونین آف میانمار فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (UMFCCI) کے صدر، نائب صدر، میانمار چیمبر آف کامرس فار فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز (MCCPMD) کے چیئرمین، دیگر معروف کاروباری شخصیات اور فارمیٹیک پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے وفد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سفیر طارق کریم اور معزز مہمانوں کے درمیان خوشگوار اور بامقصد تبادلہ خیال ہوا، جس میں پاکستان اور میانمار کے درمیان تجارت و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے، بالخصوص ادویہ سازی، ٹیکسٹائل اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے، جبکہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست روابط (B2B Linkages) کو مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی