پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کل بھارتی آبی جارحیت کی انفارمیشن چیرمین واپڈا نے ہم سے شئیر کی، بھارتی حملے سے نوسیری ڈیم کو جزوی نقصان پہنچا ہے، ایل او سی پر بھارتی جارحیت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ پاک فوج نے گزشتہ 72 گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کا مؤثر اور دندان شکن جواب دیا ہے، ہمارے جذبے اور جنون جواں ہیں، بھارت کی بین الاقوامی سرحد سے دراندازی کا مسلح افواج پاکستان اپنے وقت پر جواب دیں گی، پھر اس رسپانس کو دنیا دیکھے گی، کل بھارتی آبی جارحیت کی انفارمیشن چیرمین واپڈا نے ہم سے شئیر کی، بھارتی حملے سے نوسیری ڈیم کو جزوی نقصان پہنچا ہے، ایل او سی پر بھارتی جارحیت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، ہمیں اپنے ازلی دشمن کے مائنڈ سیٹ کا ادراک ہے، ہم نے بھارتی ذہنیت کو سمجھتے ہوئے بر وقت اقدامات اٹھا دیے تھے، کسی شہری کی رپورٹنگ اور حکومت کی رپورٹنگ میں فرق ہوتا ہے، جب ہم آپ کو کوئی انفارمیشن دیں گے تو ذمہ دارانہ رپورٹنگ ہو گی، آزاد کشمیر حکومت کے موقف اور میڈیا کو مستند معلومات کے لیے ڈی جی پی آر ڈیجیٹل DGPR DIGiTAL کو فالو کیا جائے، بھارتی میڈیا جھوٹا ہے، بھارت کا میڈیا جنگ کا بیانیہ لے کر چل رہا ہے، بھارت کی کمینگی کا ادراک ہے، بھارت نے آج پھر آبی جارحیت کی ہے، میں نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں کہا تھا کہ اگر حالات بدلے تو آزاد حکومت کے جملہ وسائل کا رخ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موڑ دیں گے، کل قانون ساز اسمبلی سے خطاب میں بھی میں نے کہہ دیا تھا کہ ایمرجنسی کی صورت حال پیدا ہوئی تو بروقت اقدامات اٹھائیں گے، حکومت آزاد کشمیر نے ایمرجنسی رسپانس فنڈ کے لیے ایک ارب روپے مختص کر دیے ہیں، بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔  ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے مظفر آباد میں پر ہجوم پریس کانفرنس میں کیا۔ 

انھوں نے کہا بھارت کی جانب سے ایل او سی پر کئی دنوں سے جاری بھارتی شدید جارحیت کے باعث کل 16 شہادتیں ہوئی ہیں، جن میں سے کل 5 نہتے شہری شہید ہوئے ہیں، حکومت آزاد کشمیر نے ایمرجنسی رسپانس فنڈ کے تحت شہداء اور زخمیوں کے ورثاء کو ادائیگیاں بھی بروقت کی ہیں، ایمرجنسی ہیلتھ سروسیز ادویات کی فراہمی اور ملحقہ علاقوں کے ہسپتالوں کی ضروریات کے لیے وسائل فراہم کر دیے گئے ہیں، حکومت آزاد کشمیر نے نقل مکانی کے لیے نیلم میں 319 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے، اس کے لیے حکومت نجی و سرکاری وسائل کو بھی استعمال کر رہی ہے، علاؤہ ازیں 119 افراد شاردہ سے اور 79 باغ سے نقل مکانی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیے گے ہیں، گزشتہ رات بھارتی شدید گولہ باری کے باعث آزاد کشمیر میں کل 5 شہادتیں ہوئی ہیں، ان میں سے 4 کھوئی رٹہ اور ایک باغ میں ہوئی ہے، ہم کوئیک رسپانس کو 24 گھنٹوں سے 3 گھنٹوں پر لے آئے ہیں، موسٹ سنئر وزیر کی سربراہی میں کابینہ کی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے، عوام کے تحفظ اور ہنگامی اقدامات کے لیے ڈویژنل انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے، ایمرجنسی ہیلتھ سروسز کے لیے 4 ایمبولینسیں نیلم میں ایل او سی کے ملحقہ علاقوں کے لیے مہیا کر دی گئی ہیں، ہمارا عوامی فلاح سے متعلق رسپانس سپیڈی ہے، اس حوالے سے دفاتر میں حاضری کو یقینی بنانے کے لیے آج ایک نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر وقار احمد نور، پیر محمد مظہر سعید شاہ، میاں عبدالوحید، چوہدری محمد رشید، چوہدری اکبر ابراہیم، عبدالماجد خان، جاوید ایوب، اظہر صادق، اکمل سرگالہ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ نبی پاکﷺ کا ارشاد ہے کہ جنگ کی خواہش نہ کرو، اگر جنگ مسلط ہو جائے تو پھر پوری قوت سے لڑو۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ دفتر خارجہ پاکستان سفارتکاری کے معاملات کو بہتر انداز میں دیکھ رہا ہے، آئینی طور پر میں انتظامی معاملات اور حربی قوت کی تیاری کا ذمہ دار ہوں، میں بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والی مسجد بلال میں گیا ہوں اور وہاں نماز بھی ادا کی۔

وزرات اطلاعات میں ایمرجنسی رسپانس سینٹر قائم کر دیا گیا ہے، ہنگامی حالات کے پیش نظر ایمرجنسی ڈیزاسٹر رسپانس سینٹر کے نمبرز بھی شائع کر دیے جائیں گے، کل رات شہید ہونے والوں کے امدادی چیک ورثاء کے حوالے کر دیے گئے ہیں، ہمارے لیے مشکل یہ ہے کہ ہر سوشل میڈیا کی خبر کو چیک کرنا ممکن نہیں، بھارت کے ہزاروں فیک اکائونٹس انارکی کو ہوا دینے کے لیے استعمال کیے گئے ہیں، بھارتی میڈیا کے پاس قوت گفتار ہے قوت للکار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزارش ہے کہ آزادکشمیر حکومت کے موقف اور میڈیا کے اظہار کے لیے ڈی جی پی آر ڈیجیٹل کو فالو کیا جائے، مظفر آباد میں ایک وزیراعظم کے طرز زندگی میں اور عام شہری کے طرز زندگی میں کوئی فرق نہیں، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ بھارتی بربریت کی محبوبہ مفتی نے بھی بات کی ہے، وزیراعظم نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر دونوں اطراف کے لوگوں کی نمائندہ حکومت ہے، حالات کا جائزہ لیتے ہوئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کشمیر چوہدری انوار الحق نے حکومت آزاد کشمیر بھارتی جارحیت ایل او سی نے کہا کہ بھارت کی کے لیے کر دیے

پڑھیں:

وزیراعظم آزادکشمیر کا افواج پاکستان کے عزم، جذبے اور قربانیوں کو سلام 

سٹی 42 : وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے افواج پاکستان کے عزم، جذبے اور قربانیوں کو سلام پیش کیا ہے ۔ 

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج پاکستان پر فخر ہے،  ہندوستانی جارحیت کا موثر  جواب دینے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اپنے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہندوستان کو دن کی روشنی میں دندان شکن جواب ہندوستان کو ہمیشہ یاد رہے گا ۔ 

مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی

 چوہدری انوارالحق کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے دفاع وطن کیلئے جرات اور بہادری کی ناقابل فراموش مثالیں قائم کیں ۔ 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم آزادکشمیر کا افواج پاکستان کے عزم، جذبے اور قربانیوں کو سلام 
  • کشمیری عوام پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر
  • بھارت کی جارحیت کا مؤثر جواب،شہریوں کے نعرے،پاک فوج پر بھرپور اعتماد کا اظہار
  • آزاد کشمیر میں بھارتی جارحیت سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری
  • باغ،پاک فوج کابھارتی جارحیت کا مؤثر جواب، دشمن کو بھاری نقصان
  • مسلح افواج پاکستان کیساتھ کشمیری سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں؛ وزیراعظم آزاد کشمیر
  • آزاد کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف مظاہرے، پاک فوج سے اظہار یکجہتی
  • آزاد کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے
  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت