حیدرآباد: فائرنگ سے بیٹا، باپ، نانا زخمی، والدہ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
حیدر آباد میں کار پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص، اس کا دس سالہ بیٹا اور سسر زخمی ہو گئے جبکہ بچے کی ماں جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق علاقے ہالہ ناکہ علی آباد کے قریب مسلح افراد نے جوئے کے اڈے کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے والے شخص یونس راجڑ کی کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں یونس راجڑ کی بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کا دس سالہ بیٹا اور اس کا والد زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق یونس راجڑ جوئے کے اڈوں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر کے مبینہ طور پر بلیک میل کرتا تھا۔
پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
رانی مکھرجی کی شاہ رخ خان کو نیشنل ایوارڈ کا میڈل پہننے میں مدد، ویڈیو وائرل
شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی کو دہلی میں منعقدہ 71ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں پہلی بار نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ تقریب 23 ستمبر کو ہوئی۔ اس تقریب کے دوران کئی دلچسپ لمحات سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔ ایک ایسی ہی وائرل ویڈیو میں رانی مکھرجی کو شاہ رخ خان کی مدد کرتے دیکھا گیا جب وہ اپنا میڈل پہننے کی کوشش کر رہے تھے۔
وائرل ویڈیو میں شاہ رخ خان کو میڈل کے دھاگے کو سلجھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس پر ساتھ بیٹھی رانی مکھرجی اُنہیں میڈل پہننے میں مدد دیتی ہیں اس کے بعد فون کا سیلفی کیمرا آن کر کے شاہ رخ کو دکھاتی ہیں کہ آیا میڈل ٹھیک طرح سے پہنا گیا ہے یا نہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Anupamb Anupam B Gautam (@anupamgautam_)
میڈل پہننے کے بعد، شاہ رخ خان وہ میڈل اپنی مینیجر، پوجا دادلانی کو دکھاتے ہیں جو ان کی پچھلی قطار میں بیٹھی ہوتی ہیں۔ یہ لمحہ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس پر صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔
ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ رانی مکھر جی اور شاہ رخ خان ایسے خوش ہو رہے ہیں جیسے چھوٹے بچے اپنی میڈلز پر خوش ہو رہے ہوں۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ چاہے جو بھی ہو، ہر انسان کے اندر کا بچہ زندہ ہوتا ہے جو آئینے میں خود کو دیکھ کر خوش ہوتا ہے۔ جبکہ کئی صارفین نے کہا کہ یہ اداکار اس ایوارڈ کے مستحق تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان یا شکیب خان؟ ہانیہ عامر کی پسند نے مداحوں کو چونکا دیا
یاد رہے کہ شاہ رخ خان کو فلم ’جوان‘ جبکہ رانی مکھرجی کو ’مسز چیٹرجی ورسز ناروے‘ میں شاندار اداکاری پر نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ وکرانت میسی کو بھی فلم ’12ویں فیل‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا، جس میں انہوں نے آئی پی ایس آفیسر منوج کمار شرما کا کردار نبھایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ رانی مکھر جی شاہ رخ خان شاہ رخ خان ایوارڈ