2025-11-08@17:29:36 GMT
تلاش کی گنتی: 79452
«کے سرورق پر»:
ابوظہبی: رائل چیمپس نے اپنے نئے سیزن کے لیے قومی اور عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ ٹیم کا مقصد شکیب کی قیادت، حکمت عملی اور متحرک کھیل کی بدولت اپنی پہلی مہم میں مضبوط تاثر چھوڑنا ہے۔ ڈبیو ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑی شاملرائل چیمپس کی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ ٹیم میں جوش، حوصلہ اور اعلیٰ کارکردگی کا امتزاج ہو۔ ٹیم کا پہلا میچ وِسٹا رائیڈرز کے خلاف 19 نومبر 2025 کو شیخ زاید اسٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔شکیب الحسن نے کہا کہ رائل چیمپس کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،...
ا ننت ناگ:بھارت میں انتہاپسند ہندوﺅں کی مودی حکومت ہندوتوا کے نظریے کے فروغ کے لیے رات دن کوشاں ہے،اس سلسلے میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں پر ظلم،تشدد ، قتل و غارت ،کاروبار سے روکنا معمول بنتا جارہا ہے۔ تازہ حکم نامے میں مودی سرکار نے ہندوتوا کے پرچار کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر کے اسکولوں میں ’وندے ماترم‘ گانے کو لازمی قراردے دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اسکولوں میں ’وندے ماترم‘ گانے کو لازمی قرار دینے کے سرکاری حکم نامے سے وزیرِ تعلیم سکینہ ایتو نے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ حالیہ دنوں میں محکمہ ثقافت کی جانب سے جاری کیے گئے ایک حکمنامے میں یہ ہدایت دی گئی تھی کہ وندے ماترم کے 150 برس مکمل ہونے کے...
کراچی: جماعت اسلامی کی جانب سے میئر مرتضیٰ وہاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کراچی میں جماعت اسلامی نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف توہین عدالت کی فوری سماعت کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے معاہدوں کو غیرقانونی قرار دیا تھا، تاہم میئر کراچی نے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارکوں میں کمرشل سرگرمیاں جاری رکھی ہیں۔ درخواست گزار نے مزید کہا کہ میئر کراچی نے رفاہی پلاٹوں کو بھی عدالتی حکم کے مطابق واگزار نہیں کرایا، جس کے نتیجے میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے وہ توہین عدالت کے...
(فائل فوٹو) سرینگر:۔ بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ہفتہ کو علی الصبح ضلع کپواڑہ کے علاقے کیرن میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ قابض بھارتی فوجیوں نے علاقے میں تلاشی آپریشن گزشتہ روز(جمعہ کو ) شروع کیا تھا۔ ادھر بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ضلع گاندربل میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔بھارتی فوجیوں ، پیرا ملٹر ی اور پولیس اہلکاروں نے ضلع کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے اور آزادی پسند کشمیریوں کو نشانہ...
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سرکلر ڈیٹ کی فنانسنگ کے لیے 1.225 کھرب روپے کے مجموعی پیکج میں سے 659 ارب روپے کے حکومتی ضمانتی نوٹ (گارنٹی) جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔ یہ گارنٹی پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے قرضوں اور آزاد بجلی گھروں (آئی پی پیز) کو واجب الادا ادائیگیوں کے تصفیے کے لیے دی جا رہی ہے۔ اجلاس میں جوہری توانائی گھروں، سرکاری ملکیتی پاور پلانٹس، او جی ڈی سی ایل اور ایس این جی پی ایل سے متعلق ٹیرف کے تعین اور ادائیگیوں کی ایڈجسٹمنٹ کے فریم ورک پر بھی غور کیا گیا اور اتفاقِ رائے...
لاہور کے 14 سالہ حافظ محمد نعمان نے بابا گرو نانک کے 556ویں جنم دن کی خوشی میں عزم و شوق کی ایک انوکھی مثال قائم کر دی۔ کمسن حافظ نعمان نے لاہور سے کرتارپور دربار صاحب تک سائیکل پر 102 کلومیٹر کا فاصلہ تقریباً 8 گھنٹوں میں طے کیا۔ کرتارپور پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا اور دربار انتظامیہ نے اس کم عمر مہم جو کا پرتپاک استقبال کیا، پھول نچھاور کیے اور اسے شاباش دی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے کرتار پور معاہدے میں 5 سال کی توسیع کردی نعمان کے والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو کرتارپور سائیکل پر پہنچنے کا بے حد شوق تھا، اور آج اس نے اپنی یہ خواہش پوری...
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ، رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت جدید علم اور عملی مہارتوں سے نوجوانوں کو بااختیار بنا کر زرعی شعبے میں انقلاب لانے کے لیے پُرعزم ہے۔وہ اسلام آباد میں وزیراعظم کے خصوصی کیپیسٹی بلڈنگ پروگرام کے تحت چین جانے والے 224 پاکستانی زرعی گریجویٹس کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ یہ اقدام وزیراعظم کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے ایک جدید، اختراعی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زرعی شعبہ تشکیل دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں چین کی شاندار کامیابی پاکستان...
پاپ موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی بائیوپک ’مائیکل‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مابق اس فلم میں آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کا کردار ان کے بھتیجے ’جعفر جیکسن‘ نے ادا کیا ہے جو پہلی مرتبہ کسی بڑے فلمی پراجیکٹ میں نظر آئیں گے۔ جعفر جیکسن، مائیکل کے بھائی جرمین جیکسن کے بیٹے ہیں اور گلوکاری کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری اینٹون فوکا نے کی ہے جبکہ اس کی کہانی جان لوگن نے لکھی ہے۔ اس بائیوپک میں میں دنیا بھر کے کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے مائیکل جیکسن کی زندگی کے اہم پیشہ ورانہ مراحل، ان کے میوزیکل سفر، اسٹیج...
افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے استنبول میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات کے نتائج پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی امارتِ افغانستان ترکی اور قطر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی میزبانی اور ثالثی کی۔ Clarification on the outcomes of the Istanbul meetingThe Islamic Emirate of Afghanistan once again thanks the Republic of Turkey and the State of Qatar — the two brotherly countries — for hosting and mediating the talks between Afghanistan and Pakistan in Istanbul.8/1 — Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) November 8, 2025 ذبیح اللہ مجاہد نے ’ایکس‘ پر اپنے سلسلہ وار پیغامات میں کہا کہ اسلامی امارت اپنے اصولی مؤقف پر...
امریکی خبر ایجنسی کے مطابق تقریباً ایک ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں ادا کی گئی ہیں۔ جمعے کو امریکا کے 40 ایئرپورٹس بشمول اٹلاناٹا، ڈیلاس، ڈینور اور شمالی کیرولینا میں شارلٹ ایئر پورٹ پر مسافروں کا رش لگا ہوا تھا جبکہ کئی ایئر لائنز نے فلائٹ چلنے کے وقت سے کچھ دیر پہلے پروازیں منسوخ کیں تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں ملکی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ امریکی خبرایجنسی کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن کے احکامات کے تحت امریکا کے مصروف ترین ایئر پورٹس پر آئندہ ہفتے مزید پروازیں منسوخ کی جائیں گی۔ شٹ ڈاؤن کے باعث فضائی اڈوں پر ایئر ٹریفک کنٹرول عملے کی کمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت میں گزشتہ دنوں مندر میں بھگدڑ مچ جانے کے باعث ہلاکتوں میں کی تعداد میںمزید اضافہ ہو گیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے جنوبی ریاست میں گزشتہ دنوں مندر میں اچانک بھگدڑ مچ جانے سے7 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات تھیں، جو اب بڑھ کر ہلاکتوں کی تعداد30 تک پہنچ گئی ہے۔ اس افسوس ناک واقعے میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات تھیں، جس میں مزید ہلاک ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ افسوسناک واقعہ آندھرا پردیش کی سری کاکولم ضلع میں واقع سوامی وینکٹیسوارا مندر میں پیش آیا، جہاں سیکڑوں عقیدت مند مذہبی تہوار میں شرکت کے لیے جمع تھے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق دردناک واقعہ ایسے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوڈان کے شمالی دارفور میں بڑھتی ہوئی ہنگامی صورتحال کے درمیان، 3,240 خاندان الفاشر سے فرار ہو کر مغربی سوڈان کے شہر تاویلہ پہنچ گئے ہیں، جس کے باعث تقریباً 16,200 افراد شدید انسانی ضروریات کے ساتھ مشکلات کا شکار ہیں۔مقامی تنظیم جنرل کوآرڈینیشن فار ڈسپلیسڈ پرسنز اینڈ ریفیوجیز نے کہا کہ فرار ہونے والے شہری خوراک، ادویات، صاف پانی، حفظانِ صحت، عارضی پناہ گاہ اور نفسیاتی معاونت کے شدید محتاج ہیں، بنیادی ضروریات میں مسلسل اضافہ اور حالات خراب ہونے کے باعث ان شہریوں کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔یہ نقل مکانی 26 اکتوبر کو RSF کی جانب سے الفاشر پر قبضے اور شہریوں کے خلاف مظالم کے بعد شروع ہوئی، جس میں مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں...
نیو یارک کے نئے میئر ظہران ممدانی اور لندن کے میئر صادق خان دونوں کو اپنے مسلم عقیدے کی بنیاد پر تنقید اور بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صادق خان جو 2016 سے لندن کے میئر ہیں، نے ممدانی کی فتح کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ نیو یارکرز نے ’ڈر کے بجائے امید، اور تقسیم کے بجائے اتحاد‘ کو منتخب کیا۔ یہ بھی پڑھیں:’شریعت‘ سے متعلق ٹرمپ کا بیان اسلاموفوبک اور نسل پرستانہ ہے، میئر لندن صادق خان انہوں نے کہا کہ ممدانی، جو سابق نیو یارک گورنر اینڈریو کومو اور ریپبلکن امیدوار کرٹس سلیوا کو شکست دے کر منتخب ہوئے، ان کے لیے ان کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں میئرز...
قیمتوں میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک کے تمام صارفین پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 5 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک کے تمام صارفین پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 5 ارب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خرطوم: سوڈان کے شورش زدہ خطے شمالی دارفور میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں، جہاں شہریوں کے مطابق ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے جنگجوؤں نے الفاشر شہر سے فرار ہوتے ہوئے درجنوں خواتین کو جنسی زیادتی اور ہراسانی کا نشانہ بنایا۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق مقامی تنظیم جنرل کوآرڈینیشن فار ڈسپلیسڈ پرسنز اینڈ ریفیوجیز ان دارفور کے ترجمان آدم ریگل نے انکشاف کیا کہ اب تک 150 سے زائد خواتین متاثر ہوچکی ہیں، مسلح جنگجوؤں نے الفاشر سے نکلنے والے عام شہریوں کا تعاقب کیا اور قرنی کے علاقے میں کئی افراد کو یرغمال بنایا، جہاں اب بھی ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں، جن میں متعدد بچے اپنے والدین سے بچھڑ چکے ہیں۔ترجمان نے بتایا...
لعل محمد خان کئی بار قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے تھے۔ وہ ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکومت میں سینیٹر بھی رہے۔ لعل محمد خان ابتدائی سیاسی دور ہی سے پیپلز پارٹی سے وابستہ تھے اور انتقال کے وقت طویل علالت میں تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق لعل محمد خان کئی بار قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے تھے۔ وہ ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکومت میں سینیٹر بھی رہے۔ لعل محمد خان ابتدائی سیاسی دور ہی سے پیپلز پارٹی سے وابستہ تھے اور انتقال کے وقت طویل علالت میں تھے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیپلز...
ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مساجد کے حوالے سے بیان مذہبی جذبات بھڑکانے اور اشتعال پھیلانے کی کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے متنازع بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مساجد کے حوالے سے بیان مذہبی جذبات بھڑکانے اور اشتعال پھیلانے کی کوشش ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا عہدہ بردباری اور سنجیدگی چاہتا ہے، پختونخوا جیسے حساس صوبہ میں ٹکراؤ قطعاََ حل نہیں۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ...
رپورٹ کے مطابق اجلاس وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کے دفتر میں ہو گا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجنیئر امیر مقام، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان اور اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم شریک ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے 11 نومبر کو اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کے دفتر میں ہو گا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجنیئر امیر مقام، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان اور اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم شریک ہونگے۔ تینوں اہم شخصیات نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے مشاورت کریں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ا ننت ناگ:بھارت میں انتہاپسند ہندوﺅں کی مودی حکومت ہندوتوا کے نظریے کے فروغ کے لیے رات دن کوشاں ہے،اس سلسلے میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں پر ظلم،تشدد ، قتل و غارت ،کاروبار سے روکنا معمول بنتا جارہا ہے۔تازہ حکم نامے میں مودی سرکار نے ہندوتوا کے پرچار کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر کے اسکولوں میں ’وندے ماترم‘ گانے کو لازمی قراردے دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اسکولوں میں ’وندے ماترم‘ گانے کو لازمی قرار دینے کے سرکاری حکم نامے سے وزیرِ تعلیم سکینہ ایتو نے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔حالیہ دنوں میں محکمہ ثقافت کی جانب سے جاری کیے گئے ایک حکمنامے میں یہ ہدایت دی گئی تھی کہ وندے ماترم کے 150 برس مکمل ہونے کے موقع...
اسلام ٹائمز: حزب اللہ لبنان کی جانب سے اہل غزہ کی حمایت میں فوجی کاروائیوں کا سلسلہ تقریباً ایک سال تک جاری رہا جس کے نتیجے میں 1 لاکھ 50 ہزار یہودی آبادکار شمالی مقبوضہ فلسطین سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے تھے اور وہ اب تک جنوبی علاقوں میں جلاوطنی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ مزید برآں، غاصب صیہونی رژیم کو ان کاروائیوں کے باعث اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔ اب اگر حزب اللہ لبنان کے نئے میزائل تل ابیب، حیفا، عکا ور تمام ساحلی شہروں کے مرکز میں گرنا شروع ہو گئے تو اسرائیل کا کیا بنے گا؟ سینکڑوں بلکہ لاکھوں مزید یہودی آبادکار نقل مکانی کر کے جلاوطنی کی زندگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترک خفیہ ادارے اور جینڈرمری فورسز نے استنبول اور ادانا میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک سائبر جاسوسی نیٹ ورک سے منسلک دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، یہ آپریشن انقرہ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کی ہدایت پر کیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیش میں انکشاف ہوا کہ گرفتار افراد ایک بڑے بین الاقوامی سائبر کرائم نیٹ ورک سے منسلک ہیں، چھاپوں کے دوران حکام نے متعدد ڈیجیٹل آلات اور غیر ملکی نظام ضبط کیے جو مبینہ طور پر غیر قانونی سائبر سرگرمیوں میں استعمال ہورہے تھے۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ ذاتی ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی کے ذریعے حساس معلومات اکٹھی کرتے تھے اور انہیں مختلف پلیٹ فارمز...
جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے میچ میں بہترین کارکرگی پر اسپنر ابرار احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی ہے۔ پاکستان نے 144 رنز کے ہدف کو 26 ویں اوور میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ صائم ایوب نے شاندار 77 رنز کی اننگز کھیلی، بابر اعظم نے 27 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان 32 اور سلمان آغا 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ’حکمت عملی...
مسجد کا وسیع صحن اور خوبصورت ہال بیک وقت پانچ ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش رکھتا ہے جبکہ جنوبی وزیرستان کے عوام نے پاک فوج اور ایف سی کا اس خوبصورت مسجد کے تحفہ پر شکریہ ادا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا میں سپن مسجد کی تعمیر جولائی 2021 میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کے تعاون سے کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مسجد کا وسیع صحن اور خوبصورت ہال بیک وقت پانچ ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش رکھتا ہے جبکہ جنوبی وزیرستان کے عوام نے پاک فوج اور ایف سی کا اس خوبصورت مسجد کے تحفہ پر شکریہ ادا کیا ہے۔ امام مسجد نے کہا کہ سپین مسجد میں دور دراز علاقوں سے...
اسلام آباد: صدر مملکت کے خلاف تاحیات کوئی کیس نہیں بن سکے گا اور نہ گرفتار کیا جاسکے گا، پیپلز پارٹی کے مطالبے پر آرٹیکل 248 میں ترمیم مسودے میں شامل کرلی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ستائیسویں آئینی ترمیم کے معاملے میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے مسودے میں تجاویز شامل کرنے اور نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر مملکت کے خلاف تاحیات کوئی بھی کیس نہ بنائے جانے کی ترمیم بھی نئی آئینی مسودے میں شامل کرلی گئی۔ مجوزہ ترمیم آئین کے آرٹیکل 248 بی میں کی جارہی ہے جس کے مطابق صدر مملکت کے خلاف تاحیات کوئی کیس نہیں بن سکے گا، صدر مملکت کو گرفتار کرنے یا سزا دینے کا کوئی عمل بھی نہیں کیا...
پاکستان کے عثمان چاند اور امام ہارون نے ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس 2025 میں سلور اور برنز میڈلزجیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کردیا۔ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل رضی احمد خان کے مطابق کویت میں منعقدہ ایشائی مقابلوں میں عثمان چاند نے اسکیٹ ایونٹ میں دوسری پوزیشن کے ساتھ برانر میڈل اپنے نام کیا ، وہ چار مرتبہ عالمی چیمپئین شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ عالمی چیمپئین شپ 2023 میں قومی ٹیم کے رکن اور ایشین چیمپئین شپ 2025 میں قومی اسکواڈ کا حصہ بننے والے 21سالہ امام ہارون اولمپک ٹریپ ایونٹ میں تیسرے نمبر پر رہے اور برانزمیڈل حاصل کیا۔ تیسرے قومی شوٹر پاکستان آرمی کے فرخ ندیم مشترکہ...
پاکستانی اداکارہ رومیسہ خان نے انڈسٹری میں معاوضہ وقت پر نہ ملنے کا انکشاف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کئی اداروں کے بعد اب رومیسہ خان نے بھی انڈسٹری میں ادائیگیوں کے معاملے پر آواز اٹھائی۔ ایک حالیہ وائرل انٹرویو کلپ میں رومیسہ خان نے تصدیق کی کہ ادائیگیوں میں تاخیر کا معاملہ انڈسٹری میں ہے اور صورت حال یہ ہے کہ اپنے پیسوں کو بار بار بھیک کی طرح مانگنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بار بار اپنے پیسے مانگنے میں موت آتی ہے، اس وجہ سے کئی بار پیسے نہیں ملے۔ View this post on Instagram A post shared by Runway Pakistan® (@runway.pakistan) رومیسہ خان نے کہا کہ اگر پیسے بروقت نہیں ملتے تو میں بھی پھر نہیں مانگتی اور...
پاکستان کے آئین میں مجوزہ 27 ویں ترمیم کے مسودے میں ایک اہم تبدیلی شامل کی گئی ہے، جس کے مطابق صدر مملکت کے خلاف تاحیات کوئی کیس نہیں بنایا جا سکے گا اور نہ ہی انہیں گرفتار کیا جا سکے گا۔ یہ ترمیم پیپلز پارٹی کے مطالبے پر آئین کے آرٹیکل 248 میں کی جا رہی ہے۔ ستائیسویں آئینی ترمیم کے مسودے پر اتحادی جماعتوں کی جانب سے مسلسل تجاویز کا تبادلہ جاری ہے، جن میں کچھ نکات کو شامل کیا جا رہا ہے اور کچھ نکات کو نکالا جا رہا ہے۔ صدر مملکت کے خلاف کیسز نہ بنانے اور ان کی گرفتاری کو روکے جانے کی ترمیم بھی ان نئے مسودوں میں شامل کی گئی ہے۔ آرٹیکل 248...
اخونزادہ حسین یوسف زئی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے صدر آصف زرداری اور نواز شریف سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں ترمیم پر ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسف زئی کا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم ایسے وقت میں لائی گئی جب اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہے، قوم سے حقائق چھپائے جا رہے ہیں۔ آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے، مجوزہ ترمیموزیراعظم چیف آف ڈیفنس فورسز کی تجویز پر پاک آرمی سے کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کا تقرر کرے گا، ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کہنا ہے کہ قوم کے ساتھ...
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ن لیگ کے امیدوار بلال فاروق تارڑ کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ NA-66 سے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال فاروق تارڑ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلال فاروق تارڑ کی کامیابی عوام کے بھرپور اعتماد اور مسلم لیگ (ن) کی عوام دوست پالیسیوں کی واضح عکاسی ہے۔ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں اور ملک کی ترقی و استحکام کے سفر میں ان کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبرپختونخوا حکومت نے قوانین کو سیاسی دباؤ یا انتقامی کارروائی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے 3 ایم پی او، 16 ایم پی او اور دفعہ 144 میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں مذکورہ قوانین پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں طے پایا کہ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کی نگرانی میں چار رکنی کمیٹی مجوزہ قوانین میں اصلاحات کی سفارشات پیش کرے گی تاکہ قوانین عوامی مفاد کے لیے استعمال ہوں اور انہیں سیاسی یا انتقامی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے روکا جا سکے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر شہری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ترکیہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسلی کشی پر نیتن یاہو کے ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کی، اسرائیلی اقدامات ہزاروں شہریوں کے قتل عام اور زخمی ہونے کا باعث بنیں، اسرائیل نے جان بوجھ کر رہائشی علاقے کو تباہ کر کے کھنڈرات میں بدلہ۔خبر ایجنسی نے بتایا کہ استنبول کی عدالت نے نیتن یاہو کے علاوہ مزید 37 افراد کے گرفتاری وارنٹ بھی نکالے، ترک کورٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو گلوبل صمد فلوٹیلا کے خلاف بھی جنگی جرائم کا مرتکب ہے۔استنبول کے پروسیکیوٹر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا...
27ویں آئینی ترمیم کے تحت اہم تبدیلیوں کی تجویز دی گئی ہے، جن میں وفاقی آئینی عدالت کا قیام اور ججز کے تبادلے کے حوالے سے نئے اختیارات شامل ہیں۔ اہم نکات: 1. وفاقی آئینی عدالت کا قیام: مجوزہ ترمیم کے مطابق ملک میں وفاقی آئینی عدالت قائم کی جائے گی، جس میں ہر صوبے سے مساوی ججز شامل ہوں گے۔ چیف جسٹس اور دیگر ججز کا تقرر صدر کرے گا۔ اس عدالت کو اپنے فیصلوں پر نظرثانی کا اختیار حاصل ہوگا اور یہ قانون سے متعلق معاملات کو فیصلے کے لیے مختص کرے گی۔ 2. ججز کے تبادلے کا اختیار: ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلے کا اختیار جوڈیشل کمیشن کو دیا جائے گا۔ اگر کوئی جج تبادلے کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائنس دانوں نے یورپ کے جنوبی حصے میں واقع ایک تاریک غار میں مکڑیوں کی ایک حیرت انگیز کالونی دریافت کی ہے، جسے دنیا کا سب سے بڑا مکڑی کا جال قرار دیا جا رہا ہے۔گزشتہ ماہ سائنسی جریدے سب ٹیرینین بایولوجی میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، یہ انوکھا جال ’’کیو آف سلفر‘‘ نامی غار میں پایا گیا ہے، جو 106 مربع میٹر کے علاقے میں پھیلا ہوا ہے اور ہزاروں قیف نما جالوں پر مشتمل ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ جال دو مختلف اقسام کی مکڑیوں نے مل کر بنایا ہے، جنہیں عام طور پر گھریلو مکڑی کہا جاتا ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ عام طور پر ان میں سے ایک قسم کی مکڑی دوسری کو...
اسلام آباد: سینیٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے میں تحفظات دور کرنے کی غرض سے وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو کل مدعو کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی و اتحادی سینیٹرز کو وزیراعظم کی جانب سے دعوت نامے موصول ہوگئے ہیں، وزیراعظم حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں اعشائیہ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے کل ساڑھے چھ بجے سینیٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔
مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم: چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ، وفاقی آئینی عدالت اور تاحیات رینک کے انتظامات
27 ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ نکات سامنے آگئے ہیں، جن کے مطابق آرمی چیف کو نیا عہدہ ’چیف آف ڈیفنس فورسز‘ تفویض کیا جائے گا جبکہ فیلڈ مارشل، مارشل آف ائیر فورس اور ایڈمرل آف فلیٹ کا رینک حاصل کرنے والا افسر تاحیات یونیفارم میں رہے گا۔ چیف آف ڈیفنس فورسز اور فوجی رینک مجوزہ ترمیم کے مطابق آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے، اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کر دیا جائے گا۔ فیلڈ مارشل، مارشل آف ائیر فورس اور ایڈمرل آف فلیٹ کے عہدے اور مراعات بھی تاحیات برقرار رہیں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان افسران کو صدر کی طرح عدالتی استثنیٰ حاصل ہوگا اور کمانڈ مدت مکمل ہونے...
سٹی42: سانحہ نو مئی 2023 میں ملوث مجرم کی خالی کی ہوئی قومی اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہو گئے۔ مسلم لیگ نون کو قومی اسمبلی میں ایک اور نشست مل گئی۔ این اے 66 وزیر آبادسے مسلم لیگ نون کے بلال فاروق تارڑ کو آج ریٹرننگ آفیسر نے بلامقابلہ منتخب قرار دے دیا۔ ان کے مقابل کوئی امیدوار نہیں آیا۔ پاکستان پیپلز پارٹنے نے ان کی ھمایت کا اعلان کیا تھا، کسی دوسری پارٹی کے یا کسی آزاد امیدوار نے بھی ان کے مقابل کاغذات نامزدگی نہین دیئے تھے۔ آج الیکشن شیدول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی چھان بین مکمل ہونے کے بعد ریترننگ آفیسر نے بلال فاروق کو بلامقابلہ کامیاب ڈیکلئیر کر دیا۔ ...
وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے تحفظات دور کرنے کی غرض سے انہیں کل مدعو کر لیا ہے۔ نجی میڈیا کے مطابق، وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی سینیٹرز کو اعشائیہ دینے کے لیے دعوت نامے بھیج دیے ہیں، اور یہ ملاقات کل شام ساڑھے چھ بجے ہوگی۔ یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ 27ویں ترمیم پر پیدا ہونے والے تحفظات کو حل کیا جا سکے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد:۔ کراچی کے بعد اب حیدرآباد میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حکومت سندھ کی ہدایت پر نئے جرمانوں کا نفاذ کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں میں قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔پولیس حکام کے مطابق بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر اب 2,500 کے بجائے 20,000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کو 500 کے بجائے 5,000 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔اسی طرح نو پارکنگ زون میں گاڑی کھڑی کرنے پر 2,000 کے بجائے 10,000 روپے، تیز رفتاری پر 2,500 کے بجائے 25,000 روپے اور...
سندھ حکومت نے HPV ویکسین کی خریداری کے لیے 797 ملین روپے مختص کیے ہیں، باوجود اس کے کہ حالیہ ویکسین مہم نے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے۔ یہ ویکسین 2026 سے بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام (EPI) میں شامل کی جائے گی۔ ستمبر 2023 میں سندھ بھر میں شروع کی گئی HPV ویکسین مہم کا مقصد 9 سے 15 سال کی لڑکیوں کو سروائیکل کینسر سے بچانا تھا، تاہم مہم میں والدین کی جانب سے عدم اعتماد اور انکار کے سبب اس کا ہدف پورا نہ ہو سکا۔ کراچی کے مختلف اضلاع میں ویکسین کی شرح بہت کم رہی؛ کیماڑی میں صرف 16 فیصد، ضلع شرقی میں 37 فیصد، اور ضلع جنوبی میں 39 فیصد لڑکیوں کو ہی...
بہار الیکشن کمیشن نے ایک خط جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حتمی ووٹر ٹرن آؤٹ %65.08 تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ووٹر ٹرن آؤٹ کے نئے اعداد و شمار جاری کر دئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں 18 اضلاع کی 121 نشستوں پر کل 65.08 فیصد ووٹ ڈالے گئے جو کہ ایک ریکارڈ ٹرن آؤٹ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق بہار کے مظفر پور ضلع میں سب سے زیادہ 71.81 فیصد ووٹ ڈالے گئے، جب کہ پٹنہ ضلع میں سب سے کم 59.02 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ بہار کی انتخابی تاریخ میں یہ سب سے زیادہ ووٹنگ ہے۔ بہار...
وفاقی آئینی عدالت قائم کرنے کے لیے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے نکات سامنے آگئے ہیں۔ ترمیم کے مطابق ملک میں وفاقی آئینی عدالت قائم کی جائے گی اور ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے کا اختیار جوڈیشل کمیشن کو دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کو فوجداری مقدمات میں استثنیٰ دینے کی ترمیم قائمہ کمیٹی میں پیش، 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی جائزہ مجوزہ آئینی ترمیم میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی جج ٹرانسفر قبول کرنے سے انکار کرے گا تو اسے ریٹائر تصور کیا جائے گا۔ صدر کے خلاف عمر بھر کے لیے کوئی فوجداری کارروائی نہیں ہو سکے گی اور گورنر کے خلاف بھی صرف مدت عہدہ کے دوران کارروائی ممکن ہوگی۔ کسی عدالت کو صدر...
کراچی: کراچی (رپورٹ/ طفیل احمد) شہر قائد سمیت سندھ بھر میں لڑکیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے لگائی جانے والی حفاظتی HPV ویکسین مہم کے مطلوبہ نتائج حاصل نہ کرنے کے باوجود بھی حکومت سندھ نے اس ویکسین کی خریداری کے لیے 797ملین روپے مختص کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مذکورہ رقم سے تین سال کے لیے ویکسین خریدی جائے گی، اس ویکسین کو 2026ء سے بچوں کے حٖفاظتی ٹیکہ جات پروگرام (EPI) میں شامل کیا جائے گا۔ کراچی سمیت سندھ میں گزشتہ ماہ ستمبر میں شروع کی گئی HPV ویکسین مہم 15دن کے لیے شروع کی گئی تھی جس میں والدین کی اکثریت نے عدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے اور اپنی بیٹیوں کو مذکورہ ویکسین لگوانے سے...
بلغاریہ نے امریکی پابندیوں کے نفاذ سے قبل اپنی واحد آئل ریفائنری کی بندش کو روکنے کے لیے ہنگامی قانونی اقدامات کیے ہیں۔ پارلیمنٹ نے نئے قوانین منظور کیے ہیں جو حکومت کی تعینات کردہ مینیجر کو ریفائنری کے آپریشنز پر اضافی اختیار دیتے ہیں، جس میں حصص کی فروخت کا حق بھی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی پابندیوں کا شاخسانہ، روسی نیفتھا بردار جہاز بھارتی ساحل پر پھنس گیا یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ایک بین الاقوامی تاجر نے لکوئیل کی بین الاقوامی اثاثہ جات خریدنے کے منصوبے کو ترک کر دیا، جبکہ کمپنی نے امریکی حکومت کے الزامات کو مسترد کیا کہ وہ ’کریملن کی کٹھ پتلی‘ ہے۔ لکوئیل کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین میں...
نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طوفانی بارشیں دمہ کے مریضوں کے لیے خطرناک ہوسکتی ہیں۔ امریکی تحقیق کے مطابق گرج، چمک کے ساتھ بارش سے دمہ کے شکار افراد میں شدید سانس کی تکلیف شروع ہوسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دمہ اور سانس کے مریضوں کے لیے انتباہ، مارچ کے دوسرے اور تیسرے ہفتے پولن انتہا پر ہوگی محققین نے بتایا کہ طوفانی موسم میں دمہ سے متعلق ایمرجنسی روم میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے، یہ نتائج امریکن کالج آف الرجی، دمہ اور امیونولوجی کی سالانہ میٹنگ میں اورلینڈو، فلوریڈا میں رپورٹ کیے جانے ہیں۔ یونیورسٹی آف کنساس میڈیکل سینٹر سے وابستہ ڈاکٹر دیالا مہرحب نے...
صدر کے بعد وزیر اعظم کو بھی فوجداری مقدمات سے استثنی کی تجویز،آئینی ترمیم کی تفصیلات WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )صدر مملکت کے بعد وزیر اعظم کو بھی فوجداری مقدمات سے استثنی کی ترمیم کمیٹی میں پیش کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق ترمیم حکومتی ارکان سینیٹر انوشہ رحمان اور سینیٹر ظاہر خلیل ساندھو نے مشترکہ قائمہ کمیٹی میں پیش کی۔ذرائع نے بتایاکہ ترمیم کے تحت آئین کے آرٹیکل 248 میں صدر کے ساتھ لفظ وزیر اعظم بھی شامل کر لیا جائے گا۔ ترمیم کی منظوری کے بعد وزیر اعظم کے خلاف بھی دوران مدت فوجداری مقدمات میں کارروائی نہیں ہو سکے گی۔خیال رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کابینہ سے منظوری اور...
امریکا کے لیے ویزا حاصل کرنے کی درخواست دینے والے ذیابیطس، کینسر، دل کی بیماریوں اور موٹاپے جیسے دائمی امراض میں مبتلا افراد کی درخواستیں اب مسترد ہو سکتی ہیں۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں امریکی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ ان ہدایات کے تحت ویزا افسران کو یہ طے کرنے کی اجازت دی گئی ہے کہ درخواست گزار اپنے طویل المدتی علاج کے اخراجات بغیر کسی حکومتی امداد کے خود برداشت کرنے کے قابل ہیں یا نہیں۔ یہ پالیسی خاص طور پر ان تارکین وطن کو متاثر کر سکتی ہے جو امریکا میں مستقل رہائش کے لیے ویزا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق، ایسے...
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ اچکزئی کا 27 ویں ترمیم پر نواز شریف اور زرداری کو خط لکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں ترمیم کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہیذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی تمام سیاسی قائدین کو خط لکھیں گے، خط میں 27 ویں آئینی ترامیم پر غور و فکر کرنے کا کہا جائے گا، نواز شریف، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور دیگر جماعتوں کے سرابراہان کو خط لکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے اس حوالے سے اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی...
گزشتہ پانچ روز کے دوران مجموعی طور پر 40 پروازیں منسوخ اور 100 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) انتظامیہ اور انجینئرز کے درمیان جاری تنازع کے باعث ہفتے کے روز بھی فلائٹ آپریشن متاثر رہا۔ کراچی سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 213 اور کراچی سے ملتان جانے والی پی کے 330 منسوخ کر دی گئیں۔ پشاور سے شارجہ کی پرواز پی کے 257 بھی منسوخ کی گئی۔ گزشتہ پانچ روز کے دوران مجموعی طور پر 40 پروازیں منسوخ اور 100 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔
27ویں آئینی ترمیم کا مجوزہ مسودہ سامنے آگیا،سپریم کورٹ کے اختیارات میں کمی، آرمی چیف کو مزید بااختیار بنانے کی تجویز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: 27ویں آئینی ترمیم کا ممکنہ مسودہ میڈیا کے سامنے آگیا ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ ملک کے عدالتی اور عسکری ڈھانچے میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز دی گئی ہے، مجوزہ ترمیم کے تحت سپریم کورٹ کے آئینی اختیارات واپس لے کر انہیں ایک نئی وفاقی آئینی عدالت کے سپرد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جب کہ آرمی چیف کو چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق مجوزہ آئینی ترمیم میں آرٹیکل 42، 59، 63اے، اور 175 تا 191 میں تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں، آئین کے آرٹیکل 184 کو مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز ہے، جس سے سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس کا...
پاک فوج نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں مساجد کی تعمیر اور تزئین و آرائش کے ذریعے مقامی عوام کے لیے مقدس سہولت فراہم کی ہے۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں جولائی 2021 میں سپن مسجد فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کے تعاون سے تعمیر کی گئی، جس کا وسیع صحن اور خوبصورت ہال بیک وقت 5 ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش رکھتا ہے۔ امام مسجد کے مطابق سپن مسجد میں دور دراز علاقوں سے بچے دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔ جنوبی وزیرستان کے عوام نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اتنی خوبصورت مسجد بنانے کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ پاک فوج نے سابقہ...
ایک بیان میں پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ پی پی حکومت سے رابطے میں رہے گی تاکہ میثاقِ جمہوریت کے باقی ایجنڈے پر اتفاقِ رائے پیدا کیا جاسکے، میثاق جمہوریت پر عملدرآمد کو جمہوریت کے استحکام کے لیے مثبت قدم قرار دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے صوبائی خودمختاری کے عزم کو دہرایا ہے، پیپلز پارٹی نے آئینی عدالت کے قیام کی تائید کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آرٹیکل 160۔ 3 اے میں ترمیم کو مسترد جبکہ آرٹیکل 243 سے متعلق تجویز کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی پی حکومت سے رابطے میں...
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ میئر مرتضی وہاب نے کہا تھا شہر کی 106 سڑکوں کو بنائیں گے، جہانگیر روڈ کا کیا حشر ہے، ریڈ لائن کے نام پر یونیورسٹی روڈ کھود کر رکھ دی ہے، منور چورنگی پر بھی بہتر متبادل راستہ نہیں دیا گیا، آپ نے شہر کو کیا دیا ہے؟ کہیں سگنل نہیں تو کہیں ڈائیورژن، بھاری جرمانے لے رہے ہیں یہ قابلِ قبول نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کریم آباد انڈر پاس منصوبے کے نام پر لوگوں کے ساتھ دھوکا کیا جارہا ہے، یہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کا ایجنڈا ہے۔ منعم ظفر نے کراچی میں کریم آباد کے علاقے کا دورہ کیا اور...
وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کی طرف سے آذربائیجان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان تین ملک ہیں، مگر دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور تینوں بردار ممالک نے متعدد بار اپنی دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا ہے۔ وزیر اعظم نے معرکہ حق کی کامیابی کے جشن میں آذربائیجان کے دستے کی شرکت کو اہم قرار دیا اور تقریب میں علامہ اقبال کا شعر پڑھ کر آزادی کے لیے جدوجہد، عزم اور حوصلے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کی بہادر افواج نے بلند حوصلے سے کامیابی حاصل کی اور پاکستان نے ہمیشہ...
سینئر رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ صدر کے وہی اختیارات ہیں، ان میں کوئی کمی نہیں ہو رہی، کسی کی خواہش ہوسکتی ہے لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں، سب قیاس آرائیاں ہیں، پارلیمنٹ کے مفاد کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ نومبر اور دسمبر کے مہینے نہایت اہم ثابت ہوں گے، ان دو مہینوں میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، چاہے وہ بڑا ہو یا چھوٹا واقعہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی نئی پیشگوئیاں سامنے آگئیں۔ منظور حسین وسان نے کہا نے کہا کہ صرف فضول باتیں...
اسلام آباد: 27ویں ترمیم پر مشاورت کے لیے بنائی گئی قانون انصاف کی مشترکہ پارلیمانی قائمہ کمیٹی کا ان کیمرا ہوا جس میں جے یو آئی واک آؤٹ کرگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے کہا کہ ہمارے آرٹیکل 243 پر تحفظات ہیں اس آرٹیکل میں ترمیم کی مخالفت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ آج مسودے کو پاس نہیں کریں گے، ہمارے کہنے پر جو کچھ چھبیسویں ترمیم میں سے نکالا گیا تھا ان کو ستائیسویں ترمیم میں شامل کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ججز والے معاملے پر بھی ہمارے تحفظات ہیں، پگڑی کس کی بھاری ہو گی، آئینی عدالت کے جج کی یا سپریم کورٹ کے جج...
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیر آباد سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔ ریٹرننگ آفیسر شبیر حسین بٹ کی جانب سے سرکاری فارم 34 جاری کر دیا گیا، پی ٹی آئی کے امیدوار محمد احمد چٹھہ نے ریلی کے انعقاد کے بعد پارٹی پالیسی کے مطابق انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ بعد ازاں چٹھہ فیملی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، بلال فاروق تارڑ کی علاقہ کے دیگر معززین اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ انہوں نے بلال فاروق تارڑ کی سماجی و سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے تعاون کا اعلان کیا، بعد ازاں دیگر امیدواروں نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ یہ...
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں ترمیم کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی تمام سیاسی قائدین کو خط لکھیں گے، خط میں 27 ویں آئینی ترامیم پر غور و فکر کرنے کا کہا جائے گا، نواز شریف، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور دیگر جماعتوں کے سرابراہان کو خط لکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے اس حوالے سے اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
فائل فوٹو صدر کے بعد وزیراعظم کو بھی فوجداری مقدمات سے استثنیٰ کی ترمیم قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں پیش کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق ترمیم حکومتی ارکان سینیٹر انوشہ رحمان اور سینیٹر طاہر خلیل سندھو نے پیش کی، ترمیم کے تحت آئین کے آرٹیکل 248 میں صدر کے ساتھ لفظ وزیر اعظم بھی شامل کر لیا جائے گا۔مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ ترمیم کی منظوری کے بعد وزیر اعظم کے خلاف بھی دوران مدت فوجداری مقدمات میں کارروائی نہیں ہو سکے گی۔اس سے قبل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کیا جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے بل قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے سپرد کردیا تھا۔ 27ویں آئینی...
ویب ڈیسک : ای – چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد ٹریفک پولیس اہلکاروں کے تبادلوں کے معاملے پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے احکامات جاری کردیے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے تبادلوں پر پابندی عائد کردی۔ جاری کردہ حکم کے مطابق کسی بھی اہلکار یا افسر کو ٹریفک پولیس سے ضلعی پولیس میں منتقل نہیں کیا جائے گا۔ اسکے علاوہ یہ پابندی ان اہلکاروں پر بھی لاگو ہوگی جن کے تبادلے کے احکامات پہلے جاری ہو چکے ہیں۔ نائب وزیراعلیٰ کے بیٹےکی ٹیکس چوری کا راز افشا، 21 کروڑ روپے سٹیمپ ڈیوٹی ادا کرنا پڑ گئی آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ٹریفک انتظامات...
آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے بنائی گئی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس، جے یو آئی کا واک آ ئوٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )27ویں ترمیم پر مشاورت کے لیے بنائی گئی قانون انصاف کی مشترکہ پارلیمانی قائمہ کمیٹی کا ان کیمرا ہوا جس میں جے یو آئی واک آٹ کرگئی۔جے یو آئی کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے کہا کہ ہمارے آرٹیکل 243 پر تحفظات ہیں اس آرٹیکل میں ترمیم کی مخالفت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ آج مسودے کو پاس نہیں کریں گے، ہمارے کہنے پر جو کچھ چھبیسویں ترمیم میں سے نکالا گیا تھا ان کو ستائیسویں ترمیم میں شامل کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا...
اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سینیٹ میں پیش کر دیا جب کہ اس دوران ایوان اپوزیشن کے شور شرابے سے گونجتا رہا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، جہاں وفاقی وزیر قانون نے آئینی ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا۔ وزیر قانون نے بتایا کہ وفاقی کابینہ پہلے ہی 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے چکی ہے، جس کے بعد یہ بل مشاورت کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسودہ تمام سیاسی جماعتوں کی رائے شامل کر کے تیار کیا گیا ہے، جس میں ججز کے تبادلے کا اختیار ایگزیکٹو سے لے کر...
(فائل فوٹو) اسلام آباد:۔ بھارتی جیل میں قید کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے یاسین ملک کی رہائی میں مدد کی اپیل کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے نام اپنے خط میں مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی جان بچانے کے لیے انسانی بنیادوں توجہ کی ضرورت ہے۔ مشعال حسین ملک نے خط وائٹ ہاﺅس پورٹل کے ذریعے بھےجا ہے۔ خط میں انہوں نے یاسین ملک کے لیے عالمی مداخلت اور انصاف کی درخواست کی ہے اور لکھا ہے کہ بھارتی عدالتوں سے انصاف کی امید نہیں، یاسین ملک کی زندگی خطرے میں ہے، یاسین ملک کو فوری طبی سہولت اور قانونی حقوق دیے جائیں۔ یاسین ملک نے...
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن ون ڈے میچ آج کھیلا جا رہا ہے، جس میں جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 144 رنز کا ہدف دیا ہے۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم، ان کا یہ فیصلہ سودمند ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 37 ویں اوور میں 143 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک نے 53 اور یوہان ڈی پریٹوریس نے 39 رنز بنائے۔ پیٹر اور میتھیو برٹزکی نے بالترتیب 16، 16 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے شاندار...
ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے جعل سازی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا کر مسافر آف لوڈ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مسافر کی روانگی ملائیشیا کی تھی۔ نبیل اختر نامی مسافر فلائٹ نمبر PK894 کے ذریعے ملائیشیا جا رہا تھا۔ ملزم کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ ملزم کے پاسپورٹ پر بیرون ملک آمد و روانگی کی جعلی امیگریشن اسٹمپس لگی ہوئی تھیں۔ مذکورہ اسٹمپس کے حوالے سے سسٹم میں بھی کسی قسم کا ریکارڈ موجود نہ تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ Tagsپاکستان
کراچی: حکومت سندھ نے صوبے میں بچوں کو حفاظتی ویکسین نہ لگوانے والے والدین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا اور سکھر میں 480 والدین کے خلاف جرمانے کیے گئے اور ساتھ ہی ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کی خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹرسہیل شیخ نے بتایا کہ سندھ امیونائزیشن اینڈ ایپیڈیمکس کنٹرول ایکٹ 2023 کے تحت 480 والدین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور یہ جرمانے سکھر ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کیے گئے۔ ڈاکٹر سہیل شیخ نے ایکٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اب کراچی سمیت صوبے میں بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کریم آباد انڈر پاس منصوبے کے حوالے سے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ دھوکا کیا جا رہا ہے اور یہ منصوبہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کا ایجنڈا ہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کریم آباد مارکیٹ کا دورہ کیا اور بتایا کہ ہزاروں شہریوں کا روزگار اس مارکیٹ پر منحصر ہے، لیکن اس علاقے کو ویران کر کے کاروبار کو تباہ کیا گیا ہے۔منعم ظفر خان کا مزید کہنا تھا کہ کریم آباد انڈر پاس منصوبہ مکمل کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں اور تاجروں کو ریلیف اور آسانی ملے۔انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کی تعمیر کے دوران بنیادی...
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور دیگر کے خلاف 4 اکتوبر کے احتجاج کیس کی سماعت کی گئی، جس کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ کے حوالے سے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے دونوں بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج جسٹس ثمن رفعت کے خلاف توہین عدالت درخواست خارج کردی۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے کلثوم خالق ایڈووکیٹ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا، عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی۔ عدالت نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون وکیل پر بھاری جرمانہ عائد کرنے سے گریز کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ جج کے خلاف کارروائی کا درست فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے صرف آبزرویشنز دیں، کوئی حکم جاری نہیں کیا جس پر عملدرآمد ہوتا۔ حکمنامے میں کہا گیا کہ پٹیشنر نے توہین عدالت کی درخواست میں بہت سے ایسے افراد کو...
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آج کابینہ کے اجلاس میں بلدیاتی حکومتوں سے متعلق ایم کیو ایم کا مجوزہ بل زیر غور آیا۔ ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے مجوزہ بل کو نہ صرف منظور کیا بلکہ اس کی بھرپور حمایت بھی کی۔ ان کے مطابق، یہ ایم کیو ایم کے لیے بڑی کامیابی ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر قانون نے بتایا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا بل جس کمیٹی میں جائے گا، وہاں بلدیاتی بل پہلے ہی موجود ہے، اور اس بات کی کوشش کی جائے گی کہ اسے دیگر سیاسی جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہو۔ مصطفیٰ کمال نے یہ بھی بتایا...
وزیرآباد کے حلقہ این اے 66 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ ریٹرننگ افسر کی جانب سے بلال فاروق تارڑ کی بلا مقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور فارم 34 الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ ریٹرننگ افسر نے کہا کہ الیکشن کمیشن فارم 34 کی بنیاد پر بلال فاروق تارڑ کی کامیابی کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ این اے 66 کے انتخاب میں 30 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، تاہم سنی اتحاد کونسل اور پیپلز پارٹی سمیت 8 امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لیے، جبکہ دیگر امیدوار کاغذات واپس کرنے کی...
پاک فوج کا جنوبی وزیرستان کے عوام کیلئے مساجد کی شکل میں مقدس تحفہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز وانا (آئی پی ایس ) پاک فوج کی جانب سے خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے مساجد کی شکل میں مقدس تحفہ پیش کیا گیا۔جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں سپن مسجد کی تعمیر جولائی 2021 میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کے تعاون سے کی گئی، مسجد کا وسیع صحن اور خوبصورت ہال بیک وقت پانچ ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش رکھتا ہے۔امام مسجد کا کہنا تھا کہ سپین مسجد میں دور دراز علاقوں سے بچے دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنے آتے ہی جب کہ جنوبی وزیرستان کے عوام کا کہنا تھا کہ اتنی خوبصورت مسجد بنانے...
آذربائیجان کے یومِ فتح کی مرکزی تقریب میں پاکستان کے جدید جے ایف-17 تھنڈر طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ پیش کیا، جس نے پریڈ گراؤنڈ میں موجود حاضرین کو مسحور کر دیا۔ جیسے ہی یہ لڑاکا طیارے گھن گرج کے ساتھ فضا میں اڑے، ماحول وطن دوستی اور جوش و جذبے سے گونج اٹھا۔ اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات عطااللہ تارڑ نے بتایا کہ آذربائیجان کے یومِ فتح کی پریڈ میں پاکستانی دستے اور جے ایف-17 تھنڈر طیارے شریک ہوئے۔ یہ دن 2020 کی 44 روزہ کاراباخ جنگ میں آذربائیجان کی فتح کی یاد میں ہر سال 8 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ وزیرِ اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ...
تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے 27 ویں آئینی ترمیم پر بحث کے لیے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ انہیں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ ابھی تک موصول ہوا ہے، اور اس پر بغیر پڑھے بحث کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم معاملے پر ایک وسیع تر مشاورت کی ضرورت ہے، اس لیے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے تاکہ اس ترمیم پر گہرائی سے بحث کی جا سکے۔ دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے رہنما راجہ ناصر عباس نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پاکستان کے آئین کی سالمیت پر حملہ قرار دیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: حماس نے جمعے کو (8 نومبر) ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش بین الاقوامی کمیٹی صلیبِ سرخ (آئی سی آر سی) کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی۔اسرائیلی فوج نے ابتدائی طور پر تصدیق کی ہے کہ موصولہ لاش ممکنہ طور پر یرغمالی کی ہے اور اس کی شناخت کے لیے فرانزک ٹیسٹ جاری ہیں۔ یہ حوالگی اس امریکی ثالثی معاہدے کے تناظر میں عمل میں آئی ہے جو غزہ تنازعے کے دوران زندہ یرغمالیوں اور شہدا کی لاشوں کی واپسی کے لیے طے پایا تھا۔اس معاہدے کے تحت تبادلے کی شرائط کے عین مطابق دونوں جانب سے لاشوں کی حوالگی کے سلسلے جاری ہیں، تاہم اسرائیلی حکام کا مؤقف ہے کہ غزہ میں ابھی بھی...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈکپ 2029 کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اس ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 10 کر دی جائے گی۔ آئی سی سی خواتین کرکٹ کے حالیہ عالمی ورلڈکپ کی کامیابی کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔ اسی سلسلے میں، 2029 میں ہونے والے ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ فیصلہ آئی سی سی نے 2021 میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کرکٹ میں توسیع کے اپنے وعدے کو عملی جامہ پہنانا شروع کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2000 سے 2025 تک کھیلے گئے تمام ویمنز ون ڈے ورلڈکپ میں...
جماعت اسلامی نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے معاہدوں کو غیر قانونی قرار دیا تھا، مگر مرتضیٰ وہاب نے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کراچی کے پارکوں میں کمرشل سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میئر کراچی نے رفاہی پلاٹوں کو اب تک واگزار نہیں کرایا، جو کہ عدالت کے فیصلے کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ جماعت اسلامی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ میئر کراچی کے اس رویے کو توہین عدالت سمجھا جائے اور اس پر فوری سماعت کی جائے۔
آئی سی سی نے ویمنز ورلڈکپ 2032 کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) حال ہی میں ختم ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کی کامیابی کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔ آئی سی سی نے 2029 میں ٹورنامنٹ کے اگلے ایڈیشن کو دس ٹیموں تک پھیلانے پر اتفاق کیا ہے۔ آئی سی سی نے 2021 میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کے کھیل میں توسیع کا اعلان کیا تھا جس کی تصدیق گزشتہ روز کی گئی۔ 2000 سے 2025 تک کھیلے گئے تمام ویمنز ون ڈے ورلڈکپ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوئیں۔ تاہم 2029 کے ایڈیشن میں 10 ٹیمیں شامل ہوں گی اور ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے۔ اگلے سال...
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی ہے۔ ملزمان کا 30 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزمان سے ڈنڈے، سوٹے اور اسلحہ برآمد کرنا ہے۔ عدالت نے ملزمان کا 17 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دے دیا اور ملزمان کو 25 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے تحریک لبیک پاکستان کے 8 کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی ہے۔ ملزمان کا 30 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزمان سے ڈنڈے، سوٹے اور اسلحہ برآمد کرنا ہے۔ عدالت نے ملزمان کا 17 دن...
وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کی طرف سے آذربائیجان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان تین مختلف ممالک ہیں، مگر ان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ان تینوں برادر ملکوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ دوستی اور یکجہتی کا پختہ عہد کیا ہے۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کی فوجی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں آذربائیجان کی بہادر افواج نے بلند حوصلے اور عزم کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے اس موقع پر علامہ اقبال کا مشہور شعر بھی پڑھا، جس میں آزادی کے لیے جدوجہد،...
جنگ بندی پر ٹرمپ کے مشکور، دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے گرائے: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز باکو(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف ترکیہ اور آذربائیجان کے اظہارِ یکجہتی پر مشکور ہیں، دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے مار گرائے۔آذربائیجان کے یوم فتح کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر آذربائیجان کا تقریب میں شرکت کی دعوت دینے پر مشکور ہوں، یوم فتح کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث افتخار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی جانب سے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو یوم فتح کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان، ترکیے، آذربائیجان...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ قریشی نے حال ہی میں اپنے ازدواجی سفر کے بارے میں دل کی بات کی اور طلاق کے تلخ تجربے کا کھل کر ذکر کیا۔ صائمہ قریشی جو کئی سالوں سے پاکستانی ڈراموں کا حصہ رہی ہیں، خاص طور پر منفی کرداروں کی وجہ سے شہرت کی حامل ہیں، نے کہا کہ ان کی ازدواجی زندگی کبھی بھی آسان نہیں رہی۔ مشہور اداکار فیصل قریشی کی کزن ہونے کے ساتھ ساتھ، صائمہ قریشی نے “عشق بے پرواہ”، “نند”، “بندھے ایک ڈور سے”، “نکاح” اور “دنیا پور” جیسے کامیاب ڈراموں میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کے دوران، صائمہ نے اپنی ذاتی زندگی اور...
ایران میکسیکو میں اسرائیل کے سفیر کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا، امریکا کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز پیرس(آئی پی ایس )امریکا نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ میکسیکو میں اسرائیل کے سفیر کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا، جو دونوں ممالک کے تنازع کو کسی اور خطے تک لے جانے کی تازہ کوشش ہو سکتی تھی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ انقلابی گارڈز کی خصوصی القدس فورس نے پچھلے سال کے آخر میں اس سازش کا آغاز کیا اور اسے اس سال ناکام بنا دیا گیا ہے۔امریکی اہلکار نے کہا کہ سازش کو ناکام بنا...
کیلیفورنیا کے شہر پالو آلٹو میں میٹا کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ پرسیلا چان کو اپنے گھر سے بغیر لائسنس اسکول چلانے کے الزام پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ امریکی جریدے وائرڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ نے 2021 کے آس پاس اپنے خاندان کے کمپاؤنڈ میں ایک اسکول قائم کیا تھا جس میں تقریباً 30 طلبہ زیر تعلیم تھے، تاہم اسکول کو 2022 تک باضابطہ اجازت نامہ نہیں مل سکا۔ یہ بھی پڑھیں: مارک زکربرگ کا مارک زکربرگ کیخلاف مقدمہ، امریکا میں حیران کن قانونی جنگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زکربرگ کے پڑوسیوں نے شور شرابے، تعمیراتی سرگرمیوں، نجی سکیورٹی کی موجودگی اور عملے...
شاعر مشرق کا فکر و فلسفہ برصغیر کے مسلمانوں کیلئے بیداری،خودی اور روحانی احیا کا سر چشمہ ہے، حسن محی الدین
منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ فکر اقبال ؒ کا مرکز خودی ہے جو انسان کو پستی سے نکال کر بلندی، ذمہ داری اور خدمت انسانیت کی طرف لے جاتی ہے۔ اقبال ؒ چاہتے تھے کہ مسلمان اپنی روحانی طاقت اور اخلاقی وقار کو پہچانیں اور دنیا میں خیر و عدل کے علمبردار بنیں۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے یومِ ولادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شاعر مشرق کا فکر و فلسفہ برصغیر کے مسلمانوں کیلئے بیداری،خودی اور روحانی احیا کا سر چشمہ ہے۔ علامہ اقبال ؒ نے نوجوانوں میں جس شعور، ہمت اور بلند حوصلگی...
امریکہ میں ملکی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں، اور آئندہ ہفتے مزید پروازوں کی منسوخی کا امکان ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن کے احکامات کے تحت، ملک کے مصروف ترین ایئرپورٹس پر ایئر ٹریفک کنٹرول عملے کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے، جس کے باعث پروازوں کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ امریکی خبرایجنسی کے مطابق، تقریباً ایک ماہ سے ایئرپورٹ کے ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملیں، جس کی وجہ سے جمعہ کے روز بڑے ایئرپورٹس جیسے اٹلانٹا، ڈیلاس، ڈینور اور شارلٹ ایئرپورٹ پر مسافروں کا رش دیکھنے کو ملا۔ کئی ایئر لائنز نے پروازیں چلنے سے کچھ دیر پہلے ہی...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج جسٹس ثمن رفعت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ عدالت نے کلثوم خالق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے اسے خارج کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کیا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے اس درخواست پر فیصلے میں کہا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست کو مسترد کیا گیا، اور اس کے ساتھ ہی عدالت نے خاتون وکیل پر کسی قسم کا بھاری جرمانہ عائد کرنے سے گریز کیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ جج کے خلاف کسی کارروائی کا درست فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے۔ جسٹس ثمن رفعت نے صرف “آبزرویشنز” دیں...
بڑے ہوائی اڈے نجکاری کیلئے پیش، پی آئی اے کے خریداروں میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نجکاری کمیشن کے بورڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری اور اسلام آباد، لاہور، اور کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے انتظام کے حوالے سے اہم فیصلے کرلیے۔ وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ (اے ایچ سی ایل) کی قیادت کے حامل کنسورشیم کی درخواست پر کنسورشیم میں اے کے ڈی ہولڈنگز پرائیوٹ لمیٹڈ کو شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ پریس ریلیز کے مطابق اس شمولیت نے اسٹیٹمنٹ آف کوالیفیکیشنز (ایس او کیو) میں بیان کردہ شرائط کی...
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلامقابلہ کامیاب ہو گئے، ریٹرننگ آفیسر شبیر حسین بٹ کی جانب سے سرکاری فارم 34 جاری کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں کس کس کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا؟ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد احمد چٹھہ نے ریلی کے انعقاد کے بعد پارٹی پالیسی کے مطابق انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد چٹھہ فیملی نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لئے۔ بلال فاروق تارڑ نے حلقے کے معززین اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں جنہوں نے ان کی سماجی و سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کا اعلان کیا۔ بعد...
ممکنہ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق سپریم کورٹ سے آئینی اختیارات واپس لے کر ایک نئی وفاقی آئینی عدالت کے سپرد کیے جائیں گے۔ یہ عدالت آئین کی تشریح اور آئینی تنازعات کے فیصلے کرے گی، جبکہ سپریم کورٹ صرف اپیلوں اور عمومی مقدمات کی عدالت کے طور پر کام کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترمیم میں آئین کے آرٹیکلز 42، 63 اے، اور 175 تا 191 میں تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 184 کے خاتمے کے بعد سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس کا اختیار بھی ختم ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ کی جگہ نئی وفاقی آئینی عدالت مجوزہ مسودے کے تحت ’وفاقی آئینی عدالت‘ میں ایک چیف جسٹس...
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ کے دل ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ بھارتی جارجیت کے دوران پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر آذربائیجان اور ترکیہ کا شکرگزار ہوں۔آذربائیجان کے یوم فتح کے حوالے سے پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ نے ہمیشہ دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تینوں برادر ملکوں نے متعدد بار اپنی دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا، یوم فتح کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے، پاکستان نے دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے مار گرائے۔ معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی...