کپواڑہ ، بھارتی فوج کے ہاتھوں 2 کشمیری نوجوان شہید، تلاشی آپریشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
(فائل فوٹو)
سرینگر:۔ بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ہفتہ کو علی الصبح ضلع کپواڑہ کے علاقے کیرن میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ قابض بھارتی فوجیوں نے علاقے میں تلاشی آپریشن گزشتہ روز(جمعہ کو ) شروع کیا تھا۔
ادھر بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ضلع گاندربل میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔بھارتی فوجیوں ، پیرا ملٹر ی اور پولیس اہلکاروں نے ضلع کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے اور آزادی پسند کشمیریوں کو نشانہ بنایا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فورسز اہلکاروں نے کم از کم 59مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔آخری اطلاعات تک قابض بھارتی فورسز کا آپریشن جاری تھا۔
یاد رہے کہ بھارت نے کالے قانون آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کے تحت فورسز کو آزادی کی جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کو قتل کرنے اور جبر استبداد کے دیگر ہتھکنڈوں کا نشانہ بنانے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔ بے لگام بھارتی فورسزاہلکاروں نے 1989ءسے اب تک 96ہزار 476کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔آج تک کسی بھی مجرم بھارتی فوجی کو سزا نہیں دی گئی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہدائے جموں منارہے ہیں
لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں۔یہ دن لاکھوں شہید مسلمانوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، نومبر 1947 کے پہلے عشرے میں ہندو بلوائیوں نے لاکھوں نہتے مرد و خواتین اور بچوں کو بے دردی سے شہید کردیا تھا، آج بھی کشمیری اس دن کو تجدید عہد کے طور پر مناتے ہیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 77 برسوں سے ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے، بھارت نے غیر قانونی قبضہ اور کشمیریوں پر مظالم کا بازار گرم کر رکھا ہے، عالمی برادری بھارت کے ان جرائم پر خاموش نہ رہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے قتل عام کو نسل کشی کے طور پر تسلیم کرے۔