Express News:
2025-11-12@19:04:41 GMT

کیا امریتا راؤ شاہ رُخ خان کی وجہ سے کم فلموں میں نظر آئیں؟

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

مشہور بھارتی اداکارہ امریتا راؤ نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ فلم ’میں ہوں نا‘ کے دوران شاہ رخ خان کی دی گئی ایک نصیحت نے ان کے کیریئر پر گہرا اثر ڈالا، جس کے باعث وہ فلموں کے انتخاب میں ہمیشہ بہت محتاط رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک یوٹیوبر سے گفتگو کرتے ہوئے امریتا راؤ نے بتایا کہ 2004 کی فلم ’میں ہوں نا‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان نے انہیں اور ان کی والدہ کو الگ سے بلایا اور ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔

شاہ رخ نے امریتا کو مشورہ دیا کہ ’انہیں 200 فلمیں آفر ہوں گی، لیکن انہیں اس میں سے صرف دو کرنی ہیں، اور ان میں سے ایک وہ ہونی چاہیے جس کا لوگ انتظار کر رہے ہوں۔‘ امریتا نے کہا کہ وہ آج بھی اسی اصول پر عمل کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شاہ رخ خان سیٹ پر نئے اداکاروں کو اعتماد دینے کے لیے ان سے گھل مل جاتے تھے اور کوشش کرتے تھے کہ پہلا ٹیک ہی بہترین ہو تاکہ دوبارہ کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’کنگ‘ پر کام کر رہے ہیں، جس میں ان کی بیٹی سہانا خان بھی شامل ہیں جبکہ دیپیکا پڈوکون ان کیساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شاہ رخ خان

پڑھیں:

اداکارہ صبا قمر کے نوٹس کے بعد ہونیوالی تنقید پر نعیم حنیف کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا

صحافی نعیم حنیف نے اداکارہ صبا قمر سے متعلق دعوؤں کے خلاف ہونےوالی  شدید تنقید کے بعد خاموشی توڑ دی اور ان کا دو ٹوک مؤقف سامنے آگیا۔

گزشتہ دنوں صحافی نعیم حنیف نے اپنے یوٹیوب پروگرام میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ صبا قمر  لاہور میں جس گھر میں رہتی تھی وہ مبینہ طور پر ایک شخص نے انہیں فراہم کیا تھا، انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ اگر صبا قمر کو کسی بھی شہر میں گھر فراہم کیا جائے تو وہ وہاں رہنے کے لیے تیار ہو جاتی ہیں۔

ان بیانات کے بعد اداکارہ صبا قمر نے تیزی سے ردعمل دیا اور معروف صحافی کے مبینہ توہین آمیز اور بے بنیاد الزامات کے خلاف انہیں 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا جس میں انہوں نے معافی مانگنے اور پروگرام یوٹیوب سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

اس کے بعد کئی شوبز شخصیات نے صبا قمر کی حمایت کی، تاہم اداکارہ میرا نے نعیم حنیف کی حمایت کی اور انہیں باصول اور باکردار صحافی قرار دیا۔

حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران صحافی نعیم حنیف نے کہا کہ میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا پر تنقید روزمرہ کا حصہ ہے اور وہ اسے خوش دلی سے قبول کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس شعبے میں کافی عرصے سے کام کر رہے ہیں اور جانتے ہیں کہ کب تنقید حقیقی ہوتی ہے اور کب خریدا جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ پیڈ تنقید ہے تو وہ مجھ سے نہیں چھپ سکتی اور اگر ضرورت پڑی تو اس معاملے کے مزید حقائق منظر عام پر لائیں گے جس کے بعد ساری تنقید پس منظر میں چھپ جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں سینسرشپ سے خوفزدہ نہیں بلکہ اپنے موقف پر ڈٹے رہنے کے لیے تیار ہوں، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کئی تنقیدیں پہلے بھی دیکھ چکا ہوں اور انہیں سنبھالنا بھی جانتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • فلموں میں مار کھانے کے کرداروںپر والد نے گھر آنے سے منع کیا تھا، نوازالدین
  • خورشید شاہ 27 ویں آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کیلئے وھیل چیئر پر پارلیمنٹ پہنچ گئے
  • بابر اعظم کا ناقابل یقین کیچ، آئی سی سی کا خراج تحسین
  • دھرمیندر کے بعد گووندا کی بھی طبیعت ناساز، بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل
  • بالی ووڈ اسٹار گووندا گھر پر بے ہوش، اسپتال منتقل
  • ٹرمپ کا بھارت کے ساتھ نئی تجارتی ڈیل کا اعلان
  • اداکارہ صبا قمر کے نوٹس کے بعد ہونیوالی تنقید پر نعیم حنیف کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا
  • تامل فلموں کے معروف اداکار ابھینے 44 سال کی عمر میں چل بسے
  • کتاب ہدایت
  • بالی ووڈ اداکار پریم چوپڑا کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل