فیصل خان اورمحمد احسن نے گھر کے تالے توڑ کر قبضہ کرلیا، ابرار الدین
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250922-2-7
حیدراباد (اسٹاف رپورٹر) لطیف اباد کے رہائشی محمد ابرار الدین نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز ڈی جی آئی ایس آئی،آئی جی سندھ پولیس ڈیآئی جی ایس ایس پی حیدرآباد اور معزز عدالتوں سے اپیل کی ہے کہ فیصل خان ولد کبیر خان اور محمد احسن ولد محمد احمد نے ان کی غیر موجودگی میں تالے توڑ کر گھر پر ناجائز اور غیر قانونی قبضہ کرلیا ہے جبکہ معزز عدالت نے انہیں 8 ستمبر 2025 کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے کا حکم صادر کیا ہوا ہے ابرارالدین نے کہاکہ انہوں نے مکان نمبر 70 محلہ بلاک D یونٹ نمبر2 کو بروکر محمد احسن کی معرفت فیصل خان ولد کبیر خان کو مبلغ ایک کروڑ چار لاکھ روپے میں فروخت کیا فیصل خان نے انہیں مبلغ 18 لاکھ روپے ادا کئیے بقیہ رقم 86 لاکھ روپے کچھ وقت بعد میں دینے کا فیصلہ ہوا تاہم فیصل خان مقررہ وقت پر بقیہ رقم۔کی ادائیگی نہ کرسکا جس پر ہم نے فیصل سے کء بار رقم کا تقاضہ کیا بعد ازاں بذریعہ وکیل تین قانونی نوٹس فیصل خان کو جاری کرا? جن میں دو قانونی نوٹس فیصل خان نے خود وصول کئیے تیسرا قانونی نوٹس وصول کرنے سے انکار کردیا۔ بعد ازاں 31 اگست 2025 کی رات 2 بجے فیصل خان اور محمد احسن نے ان کے گھر پر قبضہ کرلیا انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنیکی دھمکیاں دیں جس پرہم نے ڈی أء جی پولیس کو درخواست دی جس پرکارواء کرتے ہو? قبضہ خالی کراکر گھر ہمارے حوالیکیا اس دوران فیصل خان اور محمد احسن انہیں دھمکیاں۔دیتے رہے جس پر انہوں نے معزز عدالت سے رجوع کیا۔اور ایک کریمنل A&B- 22 درخواست نمبر۔514/2025 فورتھ ایڈیشنل سیشن جج کی معزز عدالت میں جمع کرائی ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اداکاراؤں کی طرح اداکار بھی بوٹوکس کرواتے ہیں، ایاز سموں
کراچی (نیوز ڈیسک )معروف ٹی وی میزبان و کامیڈین ایاز سموں نے کہا ہے کہ اداکاراؤں کی طرح مرد اداکار بھی بوٹوکس کرواتے ہیں اور انہیں ایسے پروسیجرز کروانا غلط نہیں لگتا۔
ایاز سموں نے حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
پروگرام کے دران بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کپل شرما بہترین اداکار بھی ہیں لیکن اگر ان کی اداکاری نہیں چلی تو نہیں کوئی بات نہیں، وہ سب سے بہترین ٹی وی میزبان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کپل شرما ٹی وی میزبانی سے اتنے پیسے کمالیتے ہیں تو انہیں اداکاری کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں پاکستان کے دیگر ٹی وی میزبانوں کی طرح اپنے ساتھ مزید کامیڈینز رکھنے کا شوق نہیں، انہیں تنہا پروگرام کرنا اچھا لگتا ہے۔
ایاز سموں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وکی پیڈیا سمیت دیگر ویب سائٹس پر ان کی عمر درست لکھی ہوئی ہے، وہ 38 سال کے ہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اپنی عمر نہیں چھپائی، وہ صحت مند رہنے کے لیے خوش رہنے کی کوشش کرتے ہیں جب کہ وہ سخت ڈائٹ پر بھی یقین نہیں رکھتے۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج کل کے زمانے میں خواتین کی طرح مرد بھی بوٹوکس سمیت دیگر پروسیجرز کرواتے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بوٹوکس سمیت خوبصورتی کے دیگر پروسیجرز کروانے والے افراد سے دوسروں کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، وہ اپنے پیسے خرچ کرتے ہیں، چہرہ بھی ان کا اپنا ہوتا ہے اور پروسیجرز کے سائڈ افیکٹس بھی وہ خود برداشت کرتے ہیں۔
ایاز سموں کے مطابق انہیں یقین ہے کہ خواتین کی طرح مرد بھی خوبصورتی بڑھانے کے پروسیجرز کرواتے ہوں گے، اداکاراؤں کی طرح اداکار بھی بوٹوکس کرواتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مردوں کے لیے بھی اب وہ تمام پروسیجرز آ چکے ہیں جو خواتین اپنی خوبصورتی بڑھوانے کے لیے کرواتی ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ کسی طرح کا خوبصورتی بڑھانے کا کوئی پروسیجرز نہیں کرواتے۔