ریاست کو سیاست پر مقدم رکھنا وقت کی عین ضرورت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان میں وسائل اور ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف صحیح تعین کا انتخاب ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ
78 سال تک اشرافیہ نے ملک کو دونوں ہاتھوں لوٹا، امیر امیر تر اور غریب ،غریب تر ہوتا چلا گیاطبقاتی تقسیم نے لوگوں کو مایوسی سے دوچار کیا جس بنا پر دشمن نے فائدہ اٹھاتے ہوئے ففتھ جنریشن ہائبرڈ وار فئیر کی سازش اپناتے ہوئے عوام کو اپنے قومی اداروں اور پالیسی سازوں سے دور کیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس وقت بر سر اقتدار جماعتوں اور ان کے لیڈران کا فوکس عوامی محرومیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے جس سے اس قائم شدہ خلا کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کو ریاست پر مقدم رکھنا وقت کی عین ضرورت ہے، شاہانہ پروٹوکول اور دکھاوا محرومیوں میں مزید اضافے کا باعث ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
اسکردو میں پی پی پی کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری(bilawal bhutto zardari) نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں گلگت بلتستان کا دورہ کیا، جی بی کے اضلاع میں جتنا میں آیا ہوں اتنا کوئی اور سیاستدان نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں خامنہ ای کو شہید کیا گیا، ان حالات میں یہاں انتخابی مہم چلانا مناسب نہیں سمجھا۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔ امن کوششیں کامیاب ہونا ضروری ہے، ایران کے ساتھ دنیا بھر کے عوام جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے، یہ کیسی معاشی پالیسی اور ترقی ہے کہ امیر، امیر تر ہو۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اسلام آباد کا وہ واحد ادارہ ہے، جو ہر غریب کے گھر تک پہنچتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے خلاف سیاسی جماعتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی، بجٹ میں وزیراعظم بی آئی ایس پی کے فنڈز میں اضافے کا اعلان کریں گے۔
مزید پڑھیں: کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
پی پی چیئرمین نے کہا کہ ایٹم بم ذوالفقار بھٹو اور میزائل ٹیکنالوجی شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دی، جی بی کو شمالی علاقہ جات کہا جاتا تھا، جی بی کو نام صدر زرداری نے دیا۔