سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔
سامعہ حجاب اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہوں نے سوشل میڈیا پر یہ انکشاف کیا کہ انہیں دھمکیاں دی گئیں ہیں اور اپنے گھر سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی، سامعہ حجاب نے میڈیا پر آکر اعلان کیا تھا کہ وہ اس شخص کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہوں گی جو انہیں ہراساں کرتا رہا اور اغوا کی کوشش میں ملوث تھا۔
بعد ازاں سامعہ حجاب نے اس کیس میں صلح کر لی، مبینہ اغوا کار ان کے سابق منگیتر تھے اور دونوں کے درمیان عدالت سے باہر معاملہ طے پا گیا، اس فیصلے پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی غیر فعال کر دیا۔
تاہم سامعہ حجاب اب اداکارہ کے طور پر بھی سامنے آچکی ہیں، حال ہی میں وہ نجی ٹی وی کے ڈرامہ دیارِ یار میں نظر آئیں جس میں میکال ذوالفقار، زاویار نعمان اعجاز اور ماہ نور حیدر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، ڈرامے میں سامعہ ماہ نور حیدر کی دوست کا کردار ادا کررہی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Green Lamhay (@greenlamhay)
سوشل میڈیا پر سامعہ حجاب کی اسکرین پر آمد کے بعد مختلف ردعمل سامنے آنے لگے، ایک صارف نے لکھا، ’یہ تو وہی ٹک ٹاکر ہیں‘، ایک اور نے کہا، ’اوہ، تو یہ ڈراموں میں کام کرنا چاہتی تھیں‘ جبکہ کسی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’واہ! یہ تو اداکاری بھی کر رہی ہیں۔‘
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
ظہران ممدانی کی جنید خان اور ارسلان نصیر سے مشابہت؟ دونوں اداکاروں نےدلچسپ ردعمل دے دیا ۔
سوشل میڈیا صارفین نے نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کو پاکستانی اداکار جنید خان اور ارسلان نصیر کا ہمشکل قرار دے دیا۔ڈیموکریٹک سوشلسٹ امیدوار ظہران ممدانی نیو یارک کے میئر کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے پہلے مسلمان اور کم عمر ترین میئر بننے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں جس کے بعد سے ظہران ممدانی کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہیں ۔حال ہی میں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے ظہران ممدانی کی پاکستانی اداکار جنید خان اور ارسلان نصیر میں مشابہت ڈھونڈ نکالی۔صارفین نے ظہران ممدانی کی تصاویر جنید خان کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہیں انہیں جنید خان کا ہمشکل کہیں جنید خان کی کاربن کاپی قراردیا۔جنید خان نے ان وائرل تصاویر اور تبصروں کا اسکرین شاٹ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ امید ہے کہ اگلی مرتبہ نیویارک میں کچھ وی آئی پی ٹریٹمنٹ ملے گی‘۔دوسری جانب ارسلان نصیر بھی اپنی ظہران ممدانی سے مماثلت پر خاموش نہ رہ سکے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’ہاں، یہ سچ ہے، وہ میرا کزن ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’مبارک ہو، پاکستان، اب ہمارا ایک دور کا کزن بطور نیویارک میئر منتخب ہوگیاہے‘۔