UrduPoint:
2025-09-23@09:34:34 GMT

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی اداکاری میں انٹری، پہلا ڈرامہ آن ایئر

اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی اداکاری میں انٹری، پہلا ڈرامہ آن ایئر

 اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2025ء) ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اب ٹیلی ویژن کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ سامعہ حال ہی میں ایک نجی چینل کے ڈرامہ "دیارِ یار" میں اداکاری کرتی نظر آئیں، جہاں وہ ماہ نور حیدر کی دوست کا کردار نبھا رہی ہیں۔ اس ڈرامے میں میکال ذوالفقار، زاویار نعمان اعجاز اور ماہ نور حیدر مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔

۔سوشل میڈیا پر سامعہ حجاب کی اسکرین پر آمد کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آنے لگے، ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا، ’یہ تو وہی ٹک ٹاکر ہیں‘، ایک اور صارف نے اس حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہا، ’اوہ، تو یہ ڈراموں میں کام کرنا چاہتی تھیں اس لیے یہ سار اڈرامہ کیا گیا‘ جبکہ کسی صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’واہ! یہ تو اداکاری بھی بہت اچھی کر لیتی ہیں۔

(جاری ہے)

‘ 

View this post on Instagram

سامعہ حجاب اس سے قبل بھی خبروں میں رہی ہیں، جب انہوں نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا تھا کہ انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے اور اغوا کی کوشش بھی کی گئی۔ بعد ازاں یہ معاملہ منظر عام پر آیا کہ مبینہ طور پر ان کے سابق منگیتر اس کیس میں ملوث تھے۔ معاملہ عدالت سے باہر صلح پر ختم ہوا، جس پر سامعہ کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اس کے بعد انہوں نے کچھ عرصے کے لیے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی غیر فعال کر دیا تھا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

صدر پاکستان سے’’ سیرین ایئر‘‘ کے سی ای او کی ملاقات

صدر پاکستان آصف علی زرداری سے چین کے شہر کاشغر میں سیرین ایئر کے مالک اور سی ای او ڈاکٹر یونچون یانگ نے ملاقات کی، جس میں ایئرلائن کے پاکستان میں مستقبل کے منصوبوں اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹر یانگ نے صدر کو پاک فضائیہ کے ساتھ جے ایف-17 تھنڈر کے ایویونکس میں چینی تعاون پر بھی بریفنگ دی۔ اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، چین میں پاکستانی سفیر اور پاکستان میں چینی سفیر بھی موجود تھے۔
صدر زرداری نے سیرین ایئر کے بیڑے میں طیاروں کی تعداد بڑھانے اور نیٹ ورک توسیع پر زور دیا، جس پر ڈاکٹر یانگ نے پاکستان میں آپریشنز کو مزید وسعت دینے اور سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر یونچون یانگ کیلیفورنیا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ہیں اور چین کی ایک بڑی سیمی کنڈکٹر کمپنی کے بانی و صدر ہیں، جس کی ذیلی کمپنیاں امریکا اور سویڈن میں بھی کام کر رہی ہیں۔ سیرین ایئر پاکستان میں پہلی چینی نجی ایئرلائن ہے جو بیجنگ کے لیے براہِ راست پروازیں چلاتی ہے۔

 

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • ڈراموں میں سامعہ حجاب کی انٹری پر صارفین کا ردعمل
  • ٹک ٹاکر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا
  • ببرک شاہ نے اداکارہ ریما کو اوور ریٹڈ کیوں قرار دیا؟
  • کیا اجے دیوگن اداکاری میں توقیر ناصر سے متاثر ہیں؟
  • ‘اجے دیوگن میری اداکاری اور انداز کی نقل کرتے ہیں،’ سینیئر اداکار توقیر ناصر کا بڑا انکشاف
  • برطانیہ، پرتگال میں پہلا دفاعی معاہدہ فرانس کے نپولین کو لے ڈوبا
  • شادی کے نام پر کم عمر لڑکی کو گھر سے بھگانے اور ایک ماہ تک زیادتی کرنے والا مشہور ٹک ٹاکر گرفتار
  • صدر پاکستان سے’’ سیرین ایئر‘‘ کے سی ای او کی ملاقات