کھیلنے کی ہامی بھرلی تو ہاتھ ملانے سے انکار کیوں؟ سابق بھارتی کپتان کی شدید تنقید
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
ایشیا کپ 2025 میں بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیل کی روح کے منافی حرکت کو خود سابق بھارتی کرکٹرز کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔
بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی افواہوں کے زیر گردش ایشیا کپ 2025 کا آغاز تو ہوگیا مگر امپائرنگ کے معیار اور بھارتی ٹیم کی گری ہوئی حرکت نے اسے متنازع بنادیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ اسٹیج اور سپر فور مرحلے میں دو میچز کھیلے جاچکے ہیں۔
تاہم بھارتی ٹیم نے کھلاڑیوں کے ہاتھ ملانے کی روایت توڑتے ہوئے دونوں میچز میں ٹاس کے وقت اور میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملائے۔
سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین کی جانب سے بھی ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اظہر الدین نے کہا کہ میرے خیال میں ہاتھ ملانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے، نہیں معلوم بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ کیوں نہیں ملائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب میچ کھیلنے کی حامی بھرلی تو ہاتھ ملانے سے انکار مناسب نہیں ہے۔
واضح رہے کہ رواں ایونٹ میں پاکستان کے خلاف ریفری اور امپائر کی جانب سے کئی متنازع فیصلے بھی سامنے آچکے ہیں۔ جس میں سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا غلط کیچ آؤٹ دیا جانا بھی شامل ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہاتھ ملانے بھارتی ٹیم کی جانب سے
پڑھیں:
جے یو آئی کا مقامی حکومتوں کے آئینی تحفظ کیلئے ایم کیو ایم کی حمایت سے انکار
جے یو آئی نے مقامی حکومتوں کے آئینی تحفظ کے لیے ایم کیو ایم کی حمایت سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق آرٹیکل 140اے سے متعلق آئینی ترمیم پر ایم کیو ایم کو مدد نہیں مل سکی، ایم کیوایم نےمقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ دینےکےلیےحمایت مانگی تھی۔جے یو آئی کا مؤقف ہے کہ آرٹیکل 140اے سے متعلق آئینی ترمیم کو 27ویں ترمیم سےالگ کردیں، ایم کیوایم اگر الگ سےآئینی ترمیم لائےتو حمایت کریں گے۔جے یو آئی کے مطابق بااختیار مقامی حکومتوں اور بلدیاتی اداروں کو آئینی تحفظ کےمخالف نہیں۔دوسری طرف پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ حکومت سےجو ڈرافٹ ملا ہے اس میں آرٹیکل140اےسےمتعلق شق شامل نہیں تاہم وزیراعظم نےایم کیوایم کو آرٹیکل140سےمتعلق ترمیم کی یقین دہانی کرائی ہے۔علاوہ ازیں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان آج کراچی جائیں گے اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں 27 ترمیم پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔