غزہ میں ناقابل بیان المیہ کے گواہ ہیں، سینیگال
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
سینیگال کے صدر نے منگل کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی درندگی اور نسلی تطہیر پر خاموشی اختیار کرنا جرائم میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیگال کے صدر نے منگل کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی درندگی اور نسلی تطہیر پر خاموشی اختیار کرنا جرائم میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، صدر بسیرو دیوما فائے نے کہا کہ غزہ کی صورتحال تمام حدوں کو عبور کر چکی ہے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ میں دو ریاستی حل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ہم غزہ میں ایک ناقابل بیان المیہ دیکھ رہے ہیں۔ اس علاقے میں نسلی صفائی اور وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں اور ان پر خاموش رہنا جرم میں شراکت ہے۔ الجزیرہ نے ان کے حوالے سے رپورٹ دی کہ غزہ میں فوری جنگ بندی قائم کی جائے اور امداد کی اجازت دی جائے۔ سینیگال کے صدر نے مزید کہا کہ ہم فلسطینی سرزمینوں میں امن کے لیے ہر اقدام کی حمایت کرتے ہیں اور فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے عملی اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
چمن ٹیکسی اسٹینڈ دھماکا، ناقابلِ شناخت لاش کس کی تھی؟ پتہ چل گیا
—فائل فوٹوبلوچستان کے ضلع چمن میں بابِ دوستی کے مقام پر ٹیکسی اسٹینڈ میں ہونے والے بم دھماکے کے شواہد جمع کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا، جس کے بعد باب دوستی پر آمد و رفت بحال کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق ناقابلِ شناخت لاش کی شناخت محمد عارف کے نام سے ہوئی ہے، جو اسٹینڈ پر مزدوری کرتا تھا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 5 کلو سے زائد دھماکا خیز مواد اور 2 کلو سے زائد بال بیرنگ استعمال کیے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
خودکش دھماکے کے شواہد نہیں ملے، دھماکے میں 6 مقامی محنت کش جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے تھے۔
دھماکا محمد عارف کے پاس رکھے ہوئے نامعلوم مسافر کے سامان میں ہوا تھا۔
بابِ دوستی سے آج دو طرفہ ٹریڈ اور مسافروں کی آمد و رفت بحال کر دی گئی ہے۔
کسٹم حکام کے مطابق باب دوستی سے تازہ پھلوں کے درآمدی اور برآمدی کارگو کو سب سے پہلے کلیئر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ چمن میں بابِ دوستی پر واقع ٹیکسی اسٹینڈ میں دھماکا 18 ستمبر کو ہوا تھا۔