2025-09-24@09:26:30 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«اسرائیلی مغویوں کی»:

    اسرائیل کے صدر اسحٰق ہرزوگ نے کہا ہے کہ اسرائیل مکمل معاہدے، جنگ کے خاتمے، مغویوں کی واپسی اور آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق لندن میں چیتھم ہاؤس تھنک ٹینک میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں اسرائیلی صدر اسحٰق ہرزوگ نے کہا کہ ’اسرائیل یہی کچھ کرنے کو تیار ہے، اور وہ انتظار پر انتظار کر رہا ہے، اور ہم ہر وقت دیکھتے ہیں کہ وہ (حماس) تجاویز کے ساتھ کس طرح جوڑ توڑ کرتے ہیں‘۔ اسحٰق ہرزوگ کے یہ ریمارکس ایسے ایک روز بعد سامنے آئے جب اسرائیل نے دوحہ میں حماس کے وفد پر حملہ کیا، جو مبینہ طور پر امریکا کی جانب سے پیش کی گئی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عسکری گروپ فوری طور پر اسرائیلی مغویوں کو رہا کرے اور اس جنگ کا خاتمہ یقینی بنائے۔ اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ ہر کوئی مغویوں کی رہائی اور اس جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا حماس سے ایک بار پھر ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ، مزاحمتی تنظیم کا انکار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ اسرائیل نے میری تمام شرائط تسلیم کر لی ہیں، اب حماس کو بھی یہ شرائط قبول کرلینی چاہیں۔ یہ میری آخری وارننگ ہے، اب کوئی اور وارننگ نہیں دی جائے گی۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری...
    محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر کے حوالے سے متنبہ کیا ہے محکمے نے گرمی کی لہر یعنی ہیٹ ویو کے بارے میں بات کی ہے اور دوسری جانب کہا ہے کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں بارشوں میں 41 فیصد کمی واقع ہوئی جس سے پنجاب اور سندھ بہت زیادہ متاثر ہوئے۔ فروری میں سب سے کم بارش ہوئی جس میں منفی آٹھ سے منفی 97 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔ کم بارشوں کی وجہ سے خشک سالی کا خطرہ بڑھ گیا ہے فی الوقت صورت حال کی سنگینی کا اندازہ اس طرح لگایاجاسکتاہے کہ سندھ کا دوسرا بڑا شہر حیدرآباد دریائے سندھ کے کنارے آباد ہونے کے باوجود پینے کے صاف پانی سے محروم ہے، شہر میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 فروری 2025ء) اسرائیلی حکام کے مطابق یہ باقیات خاتون مغوی شیری بیباس اور ان کے دو بچوں ایرئیل اور کفیر کے ساتھ ساتھ عودید لیفشیتس کی ہیں۔ اغوا کے وقت عودید لیفشیتس کی عمر 83 سال تھی۔ کفیر کو جس وقت اغوا کیا گیا تھا، اس کی عمر نو ماہ تھی اور وہ سب سے کم عمر مغوی تھا۔ حماس نے کہا ہے کہ یہ چاروں افراد ایک اسرائیلی فضائی حملے میں اپنے محافظوں سمیت مارے گئے تھے۔ ان چاروں کو حماس کے عسکریت پسندوں نے سات اکتوبر 2023ء کو جنوبی اسرائیل پر کیے گئے دہشت گردانہ حملے کے دوران اغوا کیا تھا۔ حماس کے عسکریت پسندوں نے غزہ پٹی میں ایک...
    غزہ/یروشلم(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )حماس نے جمعرات کو چار مغویوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرنے اور ہفتے کو قیدیوں کا تبادلہ کرنے کا اعلان کیا ہے حماس کے مذاکرات کار خلیل الحیا نے کہا ہے کہ جن چار قیدیوں کی لاشیں واپس کی جائیں گی ان میں شری اور ان کے دو بچوں کفیر اور ایریل کی لاشیں بھی شامل ہیں اغوا کے وقت بیباس خاندان کے بچوں کی عمریں نو ماہ اور چار سال تھی یہ دونوں حماس کی قید میں موجود سب سے کم عمر یر غمالی تھے.(جاری ہے) حماس کا الزام ہے کہ ان تینوں کی ہلاکت اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہوئی ہے تاحال اسرائیل کی جانب سے اس بارے میں...
    امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ میں موجود اسرائیلی مغویوں کی رہائی کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل ‘پر اپنے بیان میں کہاہے کہ مشرق وسطیٰ میں مغویوں کی رہائی کا معاہدہ ہوگیا، وہ جلد ہی رہا ہوجائیں گے۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ قطری وزیراعظم آج رات پریس کانفرنس میں جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان کریں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم دوحہ میں موجود مذاکراتی ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کی فیلا ڈیلفی راہداری سے انخلا شروع کر دیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات...
۱