حماس نے 20 یرغمالیوں کے بعد 4 اسرائیلی مغویوں کی لاشیں ریڈکراس کے حوالے کردیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مقبوضہ بیت المقدس: غزہ میں جاری جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے تحت فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک اور اہم اقدام کرتے ہوئے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کی بحفاظت رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔
اس عمل کو عالمی مبصرین نے انسانی بنیادوں پر اعتماد سازی کی علامت قرار دیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق جن مغویوں کی لاشیں واپس کی گئی ہیں ان میں گائے ایلوز، یوسی شارابی، بپن جوشی اور ڈینیئل پریز شامل ہیں۔ حماس کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت کیا گیا ہے تاکہ لاپتا افراد کے اہلِ خانہ کو ان کے پیاروں کی آخری رسومات ادا کرنے کا موقع مل سکے۔
ریڈ کراس کے ذریعے لاشوں کی حوالگی مکمل طور پر بین الاقوامی نگرانی میں انجام پائی۔
حماس نے واضح کیا کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں اور مسلسل بمباری کے باعث کئی تدفینی مقامات تباہ ہو چکے ہیں، جس کے باعث باقی 24 اسرائیلی مغویوں کی لاشوں کی تلاش اور بازیابی میں وقت لگ سکتا ہے۔ متعدد لاشوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
اُدھر اسرائیل میں وہ 20 یرغمالی، جنہیں گزشتہ روز حماس نے رہا کیا تھا، طبی معائنے کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی حالت بہتر اور ذہنی طور پر پرسکون ہے۔
دوسری جانب معاہدے کے جواب میں اسرائیلی حکام نے 1,968 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جنہیں بسوں کے ذریعے مغربی کنارے اور غزہ منتقل کیا گیا۔ رہائی پانے والے قیدیوں کے گھروں واپسی پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے ۔ کئی برس بعد اپنوں سے ملنے والے لوگ خوشی سے آنسو بہاتے دکھائی دیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مغویوں کی
پڑھیں:
فلسطینی اسلامی جہاد کے سربراہ کا اہم بیان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فلسطینی اسلامی جہاد کے سربراہ زیادالنخالہ کا غزہ جنگ بندی معاہدے پر اہم بیان سامنے آگیا۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق سربراہ فلسطینی اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ آج جوحاصل ہوا وہ مزاحمت کاروں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے میدان میں لڑنے والے بہادر مجاہدین نے کامیابی ممکن بنائی ہم بہتر نتائج کی امید رکھتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام طاقت کے توازن کو سمجھنے کے قریب ہیں غزہ کےعوام نے بےشمار مشکلات کے باوجود ہمت نہیں ہاری، ہمارے باقی بہادر قیدی مزاحمت کی پہلی ترجیح ہیں۔
فلسطینی اسلامی جہاد کے سربراہ نے قیدیوں کی رہائی تک جدوجہدجاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری فلسطینی قیدیوں کی آزادی کےلیے کردار ادا کرے۔
ادھر القاسم بریگیڈ کا کہنا ہے کہ وہ چار اسیروں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گا۔
ٹیلیگرام پر حماس کے مسلح ونگ کے ذریعہ دیئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ جن یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کی جائیں گی ان کے نام گائے الوز ، یوسی شاربی ، بائپن جوشی اور ڈینیئل پیریز ہیں۔
اس میں کہا گیا ہے کہ آج ان کی لاشیں حوالے کی جائیں گی۔
حماس نے اس سے قبل غزہ میں رکھے ہوئے تمام 20 زندہ اسیروں کو رہا کیا ہے ، لیکن اس میں ابھی بھی بہت ساری باقیات موجود ہیں جو مردہ اسرائیلی اغوا کاروں سے تعلق رکھتی ہیں۔