موٹروے ایم فائیو 11 روز ملتان سے اوچ شریف تک بند
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
احمر خان: موٹروے ایم فائیو پر ملتان سے اوچ شریف کے درمیان ٹریفک کی بندش کو 11 روز گزر چکے ہیں۔ سیلابی پانی سے جلالپور پیر والا انٹرچینج کے قریب سڑک کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث یہ حصہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے کے مطابق متاثرہ حصے کی مرمت اور تعمیر نو کے لیے تقریباً ایک ماہ کا وقت درکار ہے۔ اس دوران شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کو گرفتار کر لیا گیا
شہری شاہ شمس انٹرچینج سے نکل کر قومی شاہراہ (N-5) کا راستہ اختیار کریں۔اوچ شریف انٹرچینج سے دوبارہ ایم فائیو پر سفر جاری رکھا جا سکتا ہے۔اسی طرح شیر شاہ انٹرچینج سے بھی موٹروے کو دوبارہ جوائن کیا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
26ویں ترمیم کی مسترد شقیں دوبارہ شامل کی گئیں تو 27ویں ترمیم کی مخالفت کریں گے، فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر گزشتہ 26ویں آئینی ترمیم میں مسترد کی گئی شقیں دوبارہ مجوزہ 27ویں ترمیم میں شامل کی گئیں تو ان کی جماعت اس کی بھرپور مخالفت کرے گی۔
جمعے کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تاحال منظرِ عام پر نہیں آیا، اس لیے فی الحال اس پر حتمی رائے دینا قبل از وقت ہوگا۔
انہوں نے یاد دلایا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے دوران حکومت نے 35 متنازع شقوں سے دستبرداری اختیار کی تھی، اور اگر ان میں سے کوئی شق دوبارہ شامل کی گئی تو یہ آئین کی توہین اور پارلیمانی اتفاقِ رائے کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
27ویں ترمیم پریس کانفرنس فضل الرحمان مولانا فضل الرحمان