وزیراعظم سے ملاقات: ورلڈبینک کے صدر پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کے معترف
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
وزیراعظم سے ملاقات: ورلڈبینک کے صدر پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کے معترف WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز
نیو یارک میں وزیراعظم شہباز شریف سے صدر ورلڈ بینک کی ملاقات ہوئی جس میں ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا نے پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ہونے والی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی شریک ہوئے۔
ملاقات میں وزیراعظم نے عالمی بینک کے صدر کو حکومت پاکستان کے جامع اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے کورونا اور 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کے لیے ورلڈ بینک کی دیرینہ حمایت کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے آپریشنز کو آسان بنانے اور نجی شعبے میں وسائل کو مزید متحرک کرنے، ورلڈ بینک کو تیزتر اور زیادہ موثر ترقیاتی شراکت دار میں تبدیل کرنے پر اجے بنگا کی قیادت کی تعریف کی۔
شہباز شریف نے ورلڈ بینک کے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (2026-2035) کی بھی تعریف کی جبکہ صدر ورلڈ بینک اجے بنگا نے پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیر اعظم شہباز شریف کی غیر رسمی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیر اعظم شہباز شریف کی غیر رسمی ملاقات غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی ڈرون حملے، کمیونیکیشن مفلوج، کارکنوں کی جانوں کو خطرہ پہلگام حملےکے بعد کے واقعات سے واضح ہےکہ مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: او آئی سی رابطہ گروپ امریکی صدر امن کے داعی، دنیا بھر میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف صنم جاوید کی بہن کی بازیابی کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر آئی سی سی نے یو ایس اے کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی، اولمپک خوابوں کے تحفظ کے لیے اقداماتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کے صدر
پڑھیں:
آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے صدارتی محل باکو میں ملاقات کی۔ اس موقعے پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کوخوبصورت بنانے کے لیے آذر بائیجان اورسی ڈی اے کے درمیان شانداراشتراک
پرائم منسٹر آفس کی ایک پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کو یوم فتح کی تقریب میں شرکت کی دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا اور آذربائیجان کی حکومت و عوام کو اس تاریخی موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آرمینیا کے خلاف قرہ باغ کی آزادی کی 44 روزہ جنگ میں آذربائیجان کی تاریخی فتح نہ صرف بہادری کی علامت ہے بلکہ خود ارادیت کے حق کے لیے جدوجہد کرنے والے مظلوم عوام خصوصاً مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام کے لیے امید کی ایک روشن کرن ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا اور سیاسی، تجارتی، توانائی، سرمایہ کاری، روابط اور دفاعی تعاون کے شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیے: فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا
وزیراعظم نے صدر الہام علییف کو اپنی سہولت کے مطابق دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے صدر نے خوش دلی سے قبول کر لیا۔
شہباز شریف نے صدر علییف کو آرمینیا کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے پر سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام خطے میں دیرپا امن و استحکام کی راہ ہموار کرے گا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
صدر الہام علییف نے قرہ باغ کے علاقے پر غیر قانونی قبضے کے خلاف آذربائیجان کی منصفانہ جدوجہد میں پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے جنوبی ایشیا میں علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔
یہ بھی پڑھیے: ترکیہ اور آذربائیجان ہمیشہ پاکستان کا ساتھ کیوں دیتے ہیں؟
ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ باہمی تعاون کو مزید بڑھا کر اسے اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آذربائیجان کے صدر الہام علییف آذر بائیجان چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیراعظم محمد شہباز شریف