لاہور کا موسم بدلنے والا ہے! کیا بارش ہوگی یا مزید گرمی؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
لاہور:
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ آج کا موسم ابر آلود رہے گا اور سورج بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کرتا رہے گا، تاہم گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا امکان کم ہے، اور آئندہ دو سے تین روز تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ خشک موسم کی وجہ سے پارہ مزید بڑھ سکتا ہے، جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ شدید گرمی سے بچا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اوپن اے آئی نے انٹرنیٹ کے بغیر چلنے والا نیا اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کا نیا ماڈل متعارف کرایا ہے جس کو استعمال کرنے کے لیے کسی انٹرنیٹ کنیکشن یا بڑے ڈیٹا سینٹرز کی ضرورت نہیں ہے۔
چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی کے مطابق جدید gpt-oss-120b اور gpt-oss-20b ماڈلز لیپ ٹاپ یا اسمارٹ فونز جیسی ڈیوائسز پر بغیر انٹرنیٹ کے چل سکیں گی۔
کم وسائل کے استعمال کا مطلب ہے نئے ماڈلز روایتی کلاؤڈ پر مبنی ماڈلز کے مقابلے میں ماحول پر کم اثر انداز ہوں گے۔ تاہم، یہ صرف تحریری جواب دے سکیں گے۔
اوپن اے آئی کے باس سیم آلٹمن نے gpt-oss کو اربوں ڈالر کی تحقیق کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کا ماننا ہے کہ یہ دنیا کا بہترین اور سب سے زیادہ قابلِ استعمال اوپن ماڈل ہے۔ کمپنی اس ماڈل کو دنیا کے لیے دستیاب کرنے کے لیے بہت پُر جوش ہیں تاکہ اے آئی تک زیادہ سے زیادہ لوگوں کی رسائی ہو سکے۔