برطانیہ: تاریخی مقام پر مشہور درخت کاٹنے والوں کو 10 سال سزا کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
برطانیہ میں دو افراد کو ایک مشہور درخت کاٹنے کا جرم ثابت ہونے پر 10 برس تک کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔
نارتھمبر لینڈ کاؤنٹی میں حکام نے اعلان کیا کہ ڈینیئل مائیکل گراہم اور ایڈم کیروتھرز پر سائکامور گیپ درخت کو کاٹنے اور ہیڈریانز وال (مقامی ورثہ) کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا۔
یہ درخت نارتھمبرلینڈ میں ہیڈریانز دیوار کے ساتھ 100 برس سے زیادہ عرصہ قبل اُگا تھا جو کہ 2023 کے ستمبر میں گر گیا۔
پولیس سپرانٹنڈٹ کیون ورانگ نے ایک بیان میں کہا کہ ان دونوں افراد نے کسی موقع پر بھی ایسا کرنے کی وجہ نہیں بتائی، ایسا کرنے کی کوئی وجہ ہو بھی نہیں سکتی۔
پراسیکیوٹرز کے مطابق دونوں افراد کو سزا جولائی میں سنائی جائے گی۔
یہ درخت 19 ویں صدی کے آخر میں لگایا گیا تھا جو کہ ہیڈریانز وال (جو رومی فوج نے سال 122 میں تعمیر کی تھی) کے ساتھ اگا تھا۔
دو پہاڑیوں کے درمیان دیوار پر موجود یہ درخت ایک منفرد منظر پیش کرتا تھا۔ لیکن ان دونوں ملزمان نے ایک تاریک رات میں آرے سے یہ درخت کاٹ دیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یہ درخت
پڑھیں:
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودیوں کی عبادت گاہ کے باہر حملے میں 4 افراد زخمی
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودیوں کی عبادت گاہ کے باہر حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یومِ کِپور کے موقع پر ایک یہودی عبادت گاہ (سینیگوگ) کے قریب حملے میں دو افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے، جبکہ حملہ آور کو پولیس نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
مانچسٹر پولیس کے مطابق حملہ آور نے پہلے گاڑی سے راہگیروں کو کچلا اور پھر سیکیورٹی گارڈ پر چاقو سے حملہ کیا۔ واقعہ مانچسٹر کے علاقے کرمپسال میں ہیٹن پارک ہیبرو کانگریگیشن سینیگوگ کے باہر پیش آیا، جہاں اس وقت بڑی تعداد میں عبادت گزار موجود تھے۔
پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کے پاس ممکنہ طور پر بم موجود تھا، جس کے باعث فوری طور پر اس کی موت کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔ جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر لیا گیا۔
ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار حملہ آور کو گولی مار رہے ہیں، جبکہ ایک شخص خون میں لت پت زمین پر پڑا ہے۔ ویڈیو میں ایک اہلکار کو چیختے ہوئے سنا گیا: ”اس کے پاس بم ہے، پیچھے ہٹ جاؤ!“
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور کی گاڑی پہلے سینیگوگ کے گیٹ سے ٹکرائی، جس کے بعد وہ باہر نکلا اور چاقو سے قریبی افراد پر حملہ کر دیا۔ حملے کے بعد پولیس نے سینیگوگ کے اندر موجود افراد کو بحفاظت نکالا۔
وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، خاص طور پر یومِ کِپور جیسے مقدس دن پر۔ انہوں نے یورپ میں جاری اجلاس چھوڑ کر ہنگامی سکیورٹی اجلاس کے لیے برطانیہ واپسی کا اعلان کیا۔
برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے بھی واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے یہودی برادری کے لیے ”انتہائی صدمہ خیز“ قرار دیا ہے۔
پولیس نے ملک بھر کی سینیگوگز پر سیکیورٹی سخت کر دی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔