شہر قائد کی حدود میں پری مون سون سسٹم داخل ہوگیا جس کے بعد مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی، کاٹھور، سپر ہائی وے، بلدیہ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں مون سون سسٹم داخل ہوا جس کے باعث شام سے ہی بادل چھانے لگے تھے۔

بادل چھانے کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا تھا جس کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش، پھوار ہوئی تو گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیر سے شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اور پھر وقفے وقفے سے برسات کا سلسلہ اگلے دو روز تک جاری رہنے کا بھی امکان ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مختلف علاقوں میں کے ساتھ

پڑھیں:

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، 2 افراد زخمی

کراچی:

شہر قائد میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پہلا واقعہ قصبہ کالونی نمبر 2 میں پیش آیا جہاں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت عبدالخالق کے نام سے کی گئی ہے جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کی وجوہات کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

دوسرا واقعہ سرجانی ٹاؤن، خدا کی بستی کے علاقے میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے 40 سالہ نوید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران بارش کی پیشگوئی
  • اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی، 5 افراد لاپتا
  • کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، 2 افراد زخمی
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے، 3 زخمیوں سمیت 7 گرفتار
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش
  • بارش و سیلاب کی تباہ کاریاں
  • ریلوے میں خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو ملی، پاک بزنس ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم کا خطاب
  • کراچی: مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان، کہیں کہیں موسم گرم و مرطوب بھی رہے گا
  • بیجنگ میں تباہ کن بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 30 افراد ہلاک، ہزاروں نقل مکانی پر مجبور