کراچی میں شدید گرمی کے بعد بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
کراچی:
محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارش کی پیشگوئی کر دی اور اس دوران آندھی چلنے کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے جبکہ نم ہوائیں صوبے کے مشرقی علاقوں میں بھی داخل ہو رہی ہیں۔
سسٹم کے زیر اثر کراچی میں پیر اور منگل کو مضافاتی علاقوں سمیت چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ منگل کو مضافاتی علاقوں میں بارش کے دوران آندھی چلنے کی بھی توقع ہے۔
اندرون سندھ میں گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، خیرپور، دادو، نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر اور عمر کوٹ سمیت مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔
اسی طرح، 16 تا 17 جون کو تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، ٹی ایم خان، ٹی اے یار، حیدرآباد، مٹیاری، ٹھٹھہ سجاول، بدین میں بارش کا امکان ہے۔
کراچی ڈویژن میں اگلے تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب جبکہ جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 تا 38 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے جبکہ نمی کا تناسب صبح کے وقت 80 اور شام کو 55 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک کیمروں کی نگرانی کے دوران وائرل تصویروں پر ڈی آئی جی ٹریفک کا بیان آگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی ٹریفک) کراچی پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ ٹریفک کنٹرول کیمروں کی نگرانی کے دوران شہریوں کی نجی سرگرمیوں سے متعلق وائرل ہونے والی دو تصاویر پر باضابطہ انکوائری جاری ہے۔ ایک نجی نیوز پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ امکان ہے کہ پیر تک تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی جائے گی تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ یہ تصاویر واقعی ٹریفک کنٹرول کیمروں سے حاصل کی گئیں یا کسی نجی کیمرے سے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نمبر پلیٹ میں ردوبدل یا اس پر جعلی اقدامات کے ذریعے ٹریفک کنٹرول سسٹم کو دھوکہ دینے والے افراد دراصل معمولی خلاف ورزیوں سے بچنے کی کوشش میں خود کو بڑے قانونی مسائل میں مبتلا کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسی تمام گاڑیاں بلیک لسٹ کی جائیں گی اور پکڑے جانے پر براہِ راست مقدمہ درج کیا جائے گا۔
دوسری جانب، آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے ہیں اور متعلقہ افسران کو روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔