ملک کے مختلف حصوں میں جاری شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے کیونکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پری مون سون سسٹم کے تحت بارشوں، تیز ہواؤں اور گرد آلود طوفانوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار یعنی 15 جون کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں انتہائی شدید گرمی متوقع ہے، تاہم، کچھ مقامات پر جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ گرد آلود ہواؤں، گرج چمک اور ہلکی بارش کا امکان بھی موجود ہے۔

’یہ موسمی صورتحال جنوبی و شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی و جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر دیکھنے میں آ سکتی ہے۔‘

محکمہ موسمیات کے مطابق، اس موسمی سلسلہ نے ہفتے کی شام سے سندھ کے مشرقی علاقوں کو متاثر کرنا شروع کیا ہے، جہاں تھرپارکر اور عمرکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اتوار کو یہ سلسلہ مزید شدت اختیار کرے گا اور گھوٹکی، سکھر، خیرپور، جیکب آباد، شکارپور، مٹھی، بدین، میرپور خاص، عمرکوٹ، ٹھٹھہ، کراچی اور حیدرآباد کے اضلاع میں بارش اور تیز ہواؤں کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں مرطوب ہوائیں داخل ہو رہی ہیں جس کے نتیجے میں کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 13 تا 16 جون کے دوران گرد آلود طوفان، بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت بالائی و وسطی پنجاب اور بلوچستان کے اضلاع ژوب، بارکھان اور موسیٰ خیل میں بھی 16  جون تک بارش ہونے کا امکان ہے۔

جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں بھی اس دوران گرد آلود آندھیوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، یہ موسمی صورتحال حالیہ دنوں میں ملک بھر میں جاری شدید گرمی سے عارضی ریلیف فراہم کرے گی۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کا امکان ہے علاقوں میں گرد آلود

پڑھیں:

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، قیمت میں کمی کا امکان

اسلام آباد:

ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہہ ماہی کی مد میں دائر کی گئی، منظوری کی صورت میں صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا۔

سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا۔

 نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 4 اگست کو سماعت کرے گا۔ ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے منظور ہوئیں تو ریلیف مزید بڑھ سکتا ہے۔ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ تک کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا درخواست پر سماعت کے بعد قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران بارش کی پیشگوئی
  • جڑواں شہروں میں شدید طوفان باد و باراں، شہر کے نشیبی علاقے زیرِ آب
  • ملک بھر کے بجلی صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کا امکان
  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان
  • ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، قیمت میں کمی کا امکان
  • کراچی: مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان، کہیں کہیں موسم گرم و مرطوب بھی رہے گا
  • لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، مزید بادل برسنے کی پیشگوئی
  • مون سون کا پانچواں اسپیل آج پاکستان میں داخل ہوگا، کن علاقوں میں بارش متوقع؟
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، چند مقامات پر بارش کی توقع