میچ کے دوران بھی 'چوکرز' کا طعنہ سننے کو ملا
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما کی قیادت میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ جیت کر پروٹیز نے 'چوکرز' کے لیبل کو اُتار پھینکا۔
گزشتہ روز لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا 5 وکٹوں سے شکست دیکر پہلا آئی سی سی ٹائٹل اپنے نام کیا۔
تاریخی فتح کے بعد جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما نے پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ذہنی طور پر دباؤ میں ڈالنے کی کوشش کی گئی، ہم پر "چوکرز" (دباؤ میں ہارنے والی ٹیم) کا داغ اس دن پھر سے دہرایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا پچھلے چند برسوں میں کافی مختلف ہوگیا ہے، اب کینگروز باڈی لینگویج اور مہارت سے جارحانہ انداز اپناتے ہیں، پہلے وہ زبان سے کرتے تھے۔
مزید پڑھیں: جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو شکست دیکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹائٹل جیت لیا
ٹمبا باوما نے کہا کہ چوکرز کا طعنہ آج صبح پھر سننے کو ملا، ان کے ایک کھلاڑی نے کہا کہ ہم اپنی باقی 8 وکٹیں 60 رنز سے پہلے ہی گنوا سکتے ہیں۔
جب میں اور مارکرم کریز پر موجود تھے تو ہمارا سارا فوکس جیت پر تھا، اس لیے زیادہ باتیں نہیں ہوئیں، آسٹریلیا نے مقابلہ لمبا کھینچنے کی ہر ممکن کوشش کی۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل؛ ہیڈن، اسٹین نے کمنز کو تنقید کا نشانہ بناڈالا
اس موقع پر پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ شکست کو قبول کرتے ہیں اور جنوبی افریقی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا ہے اور وہ چیمپئین بننے کی حقدار تھی۔
خیال رہے کہ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو جنوبی افریقا کو جیت کیلئے مزید 69 رنز درکار تھے، باووما اور ایڈن مارکرم پر دباؤ بہت زیادہ تھا اور آسٹریلوی کھلاڑیوں نے بھرپور کوشش کی کہ پروٹیز کو دباؤ میں لاکر وکٹیں لیں جائیں اور میچ کا رخ تبدیل کیا جائے۔
مزید پڑھیں: جنوبی افریقی ٹیم 27 سال بعد آئی سی سی ٹرافی اُٹھانے میں کامیاب
پیٹ کمنز نے ٹیمبا باووما کو وکٹ کے پیچھے کیچ کروایا، تب جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے اب بھی 65 رنز درکار تھے۔ اس کے بعد مچل اسٹارک نے ایک شاندار گیند پر ٹرسٹن سٹبز کی وکٹ اُڑا دی، اور ہدف مزید کم ہو کر صرف 41 رہ گیا۔
مگر ایڈن مارکرم نے شاندار اننگز کھیلی اور 136 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو جنوبی افریقا جیت سے محض 10 رنز کے فاصلے پر تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقی جنوبی افریقا کہا کہ
پڑھیں:
پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سری لنکا نے پاکستانی شہریوں کیلئے اہم سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ویزا فیس مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
سری لنکا کے قونصل جنرل سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس ختم کر دی، اور آن لائن ویزا درخواستوں پر عموماً 48 گھنٹوں کے اندر فیصلہ کر لیا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سال 2026 کے دوران تقریباً 30 ہزار پاکستانی سیاحوں کی سری لنکا آمد متوقع ہے، جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد 20 ہزار کے قریب تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ویزا فیس کے خاتمے کے بعد نہ صرف سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ پاکستانی جوڑے بھی اپنی شادی کی تقریبات کیلئے سری لنکا کا رخ کر رہے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط مزید مضبوط ہو رہے ہیں
قونصل جنرل نے تعلیمی تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 100 سری لنکن طلبہ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اسکالرشپس فراہم کی ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعلقات کے فروغ کی ایک اہم مثال ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2005 میں آزاد تجارتی معاہدہ (فری ٹریڈ ایگریمنٹ) طے پایا تھا، تاہم اب بھی بعض تجارتی رکاوٹیں موجود ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دوطرفہ تجارت کے حجم میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔
سنجیوا پٹیوالا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دفاعی تعلقات بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویزا فیس کے خاتمے سے سیاحت، تجارت اور ثقافتی روابط کو نئی تقویت ملنے کا امکان ہے، جس سے دونوں دوست ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
مزید پڑھیں۔’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی