ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ،نشیبی علاقے زیر آب آگئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز جمعرات موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔
شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ،چارسدہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔
آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
بدھ کے روز کشمیر ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اوربالائی/وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی توقع۔ ملک کے دیگرعلاقو ں میں موسم گرم اورحبس برقرار رہنے کا امکان ۔
جمعرات کے روز کشمیر ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد ، بالائی/وسطی پنجاب میں اکژ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار/ شدیدموسلادھار بارش کا امکان۔
جنوبی پنجاب، جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقاما ت پر بارش کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اوربالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (سید پور 82، بوکرا 68، زیروپوائنٹ 36، گولڑہ 25، ایئرپورٹ 06)، راولپنڈی (شمس آباد 56، پیرودھائی 53، چکلالہ ایئرپورٹ 52، کچہری 43)، مری 43، سیالکوٹ (سٹی 37، ایئرپورٹ 05)، گجرات 36، اٹک، چکوال 05، منگلا، جہلم، گوجرانوالہ، نارووال 01، کشمیر: کوٹلی 53، گڑھی دوپٹہ 37، راولاکوٹ 13، مظفر آباد (سٹی 07، ایئر پورٹ 06)، خیبر پختونخوا: سیدو شریف24، پارا چنار23، بالاکوٹ 15، مالم جبہ 09، کالام 05، لوئر دیر 03، کاکول میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دالبندین 46، سبی، جیکب آباد، بھکر،بہاولپور،دادو، نوکنڈی اورچلاس میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ (رات): ا سلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی توقع ۔
جمعرات کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار/ شدیدموسلادھار بارش کی بھی توقع۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: موسلادھار بارش مقامات پر تیز اسلام ا باد کے باعث بارش کی
پڑھیں:
یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر 8 روز تک مختلف اوقات میں پروازیں معطل رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگست میں مخصوص دنوں پر یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
نوٹس ٹو ایئرمین (NOTAM) کے مطابق، 11، 12 اور 13 اگست کو رات 8 بجے سے 10 بجے تک تمام پروازیں معطل رہیں گی اور ایئرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان اوقات میں کوئی پرواز شیڈول نہ کی جائے۔
نوٹم میں مزید بتایا گیا ہے کہ 6 سے 9 اگست اور 11 سے 14 اگست کے دوران دن کے اوقات میں بھی پروازیں مختلف اوقات میں معطل رہیں گی، جن میں صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک خصوصی معطلی شامل ہے۔
پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’دوستی II ‘‘کا انعقاد
اتھارٹی نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ روانگی سے قبل اپنی پروازوں کے اوقات کی تصدیق کر لیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔ ایئرلائنز کو شیڈول میں ضروری تبدیلیاں کر کے مسافروں کو مطلع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ عارضی معطلیاں پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی تقریبات کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی تیاریوں کا حصہ ہیں، جو وفاقی دارالحکومت میں مکمل سرکاری تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوں گی۔
مزید :