ہر پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے، بلاول
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250920-01-8
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے لیے مثبت ہے، ہر پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔صدر آصف علی زرداری کا دورہ چین بہت کامیاب رہا ۔اس دورے سے دونوں ممالک میں تجارتی اور دیگر تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے۔وفاقی حکومت کو متاثرین کی بحالی کے لیے عالمی امداد کی اپیل کرنی چاہیے۔ ایس تھری منصوبے کو سندھ حکومت اب مکمل کرے گی۔وہ جمعہ کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی اور صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کے ہمراہ گریٹر سیوریج پلانٹ کا معائنہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کررہے تھے۔بلاول مزید نے کہا کہ بھارت کرکٹ کو سیاست میں ملوث کر رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی کی جانب سے امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل سفارتی روابط کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔
لاہور بورڈ کا بڑا فیصلہ، داخلہ فارم مکمل طور پر آن لائن کرنے کی تجویز